مرغ اورانڈوں کی نئی قیمت مقرر

سرینگر//محکمہ فوڈ ،سیول سپلائز اور امور صارفین کشمیر نے مرغ اورانڈوںکی نئی ریٹ مقررکردی ہے ۔اس سلسلے میںجمعرات کو متعلقہ محککمہ کے ڈائریکٹر کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن میں مرغ اورانڈوں کی قیمتوں کاتعین کرتے ہوئے مرغ فروشوں کوہدایت دی گئی کہ وہ بروئیلرمرغ  فی کلو130روپئے اور پیرنٹ مرغ 120 روپے فی کلو فروخت کریں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق انڈے فی درجن کیلئے صارفین سے محض50روپے وصول کئے جائیں ۔ڈائریکٹرمحکمہ فوڈ سیول سپلائز ،امورصارفین کشمیرڈاکٹر عبدالسلام میرنے مرغ وانڈوں کی پرچون قیمت مقرر کرتے ہوئے متعلقہ تاجروں کوخبردار کیاکہ مرغ اورانڈوں کے اضافی دام وصول کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی ۔جے کے این ایس