عظمی مانیٹرنگ ڈیسک
پٹنہ//بہار کی کل آبادی کا 81.99 فیصد ہندو ہیں۔ صرف 17.7 فیصد لوگ مسلمان ہیں۔ باقی ماندہ عیسائیوں، سکھوں، بدھ متوں، جینوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی تعداد ایک فیصد سے بھی کم ہے۔بہار میں حال ہی میں کی گئی ذات پر مبنی مردم شماری کی رپورٹ پیر کو جاری کی گئی۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری وویک کمار سنگھ نے پٹنہ میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست کی کل 13 کروڑ آبادی میں پسماندہ طبقات کی تعداد 27.13 فیصد ہے۔ اسی طرح انتہائی پسماندہ طبقے کی کل آبادی 36.01 فیصد ہے۔ یعنی پسماندہ طبقات اور دیگر پسماندہ طبقات کی مشترکہ آبادی 63.14 فیصد ہے۔ صرف 15.52 فیصد لوگ جنرل زمرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ درج فہرست ذات کے لوگ 19.65 فیصد ہیں اور درج فہرست قبائل کی آبادی 1.68 فیصد ہے۔ریاست میں 3.6 فیصد برہمن، 3.45 فیصد راجپوت، 2.89 فیصد بھومیہار، 0.60 فیصد کائستھ، 14.26 فیصد یادو، 2.87 فیصد کرمی، 2.81 فیصد تیلی، 3.08 فیصد مشہر، 0.68 فیصد سونار ہیں۔ ریاست میں صرف 17.7 فیصد مسلمان ہیں۔بہار کی کل آبادی کا 81.99 فیصد ہندو ہیں۔ صرف 17.7 فیصد لوگ مسلمان ہیں۔ عیسائی، سکھ، بدھ، جین اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی تعداد صرف 1 فیصد سے بھی کم ہے۔بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کی رپورٹ کے اجراء پر وزیر اعلیٰ نے یہ کام کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ‘‘آج گاندھی جینتی کے مبارک موقع پر بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کا ڈیٹا شائع کیا گیا ہے۔ ذات کی بنیاد پر گنتی کے کام میں مصروف پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد!۔