مرحوم مفتی محمد سعید کی اہلیہ کی طلبی

سرینگر// گپکار الائنس نے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی اہلیہ اورپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی والدہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نوٹس اجرا کرکے طلب کر نے کو ہتک آمیز قرار دیا ہے۔ الائنس نے کہا’’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ مرحوم مفتی محمدسعید کی بیوہ کو طلب کرنا انتہائی توہین آمیز ہے اور اس کی مذمت کیلئے الفاظ کافی نہیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ’’وہ ایک بوڑھی اور کمزور خاتون ہیں اور انہیں طلب کرنا حکومت کے دباؤ اور ہتھکنڈوں کے سوا کچھ نہیں ہے جبکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ پی ڈی پی نے دورہ کرنے والے حد بندی کمیشن سے ملنے سے انکار کے چند گھنٹوں بعد ہی سمن جاری کی گئی ہے‘‘۔بیان کے مطابق ، ’’ اختلاف رائے کی آوازوں کو  دبانے کیلئے سیاسی مخالفین کے خلاف تحقیقات کیلئے ایجنسیوںکو استعمال کرناقابل قبول ہے‘‘۔