جموں// شیخ محمد عبداللہ کے یوم پیدائش پر یوتھ نیشنل کانفرنس کی جانب سے جموں میں خون کے عطیہ کیمپوں کا انعقاد کیا، جس میں پارٹی کے یوتھ لیڈران و کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یوتھ نیشنل کانفرنس صوبہ جموں کی جانب سے شیر کشمیر بھون جموں میں خون کے عطیہ کاکیمپ منعقد کیاگیا۔ اعجاز احمد جان نے خون کا عطیہ دیکر کیمپوں کا افتتاح کیا۔اس دوران کیمپ کے افتتاح کے موقعہ پرصوبائی صدرنیشنل کانفرنس جموں دیوندر سنگھ رانا اورٹھاکر رشپال سنگھ کے علاوہ کئی لیڈران موجود رہے۔ جموں میں منعقدہ کیمپ میں 50پوائنٹ خون دیئے گئے جسے جی ایم سی جموں کی تحویل میں دیا گیا۔اسی طرح یوتھ نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیرنے سرینگر میں بھی اسی طرح کاخون کے عطیہ کاکیمپ منعقدکیاگیاجس میں کُل 104پوائنٹ خون کا عطیہ پیش کیا گیا جسے جواہر لعل نہرو میموریل ہسپتال (رعناواری) کی تحویل میں دیاگیا۔ سرینگر میں منعقدہ کیمپ میں پارٹی کارگذار صدر عمر عبداللہ ،جنرل سکریٹری علی محمدساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور دیگر لیڈران موجود تھے ۔
مرحوم شیخ محمدعبداللہ کی سالگرہ کے موقعہ پر
