راجوری //فوج کی جانب سے راجوری ضلع کے تھنہ منڈی سب ڈویژن میں منعقد کیا گیا مرحوم اجے سنگھ والی بال ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی والی بال ٹیمیں شرکت کریں گی ۔فوج کی جانب سے منعقد کیاگیا ٹورنا منٹ 2سے 5اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں میں سپورٹس مین شپ اور مسابقتی جذبے کو فروغ دینے کے مقصد سے شروع کئے گئے ٹورنا منٹ میں مختلف علاقوں سے14ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ان ٹیموں کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بہتر یں مظاہرہ کرنے کیلئے پُر امید ہیں ۔مقامی لوگوں و کھلاڑیوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے ۔
مرحوم اجے سنگھ والی بال ٹورنامنٹ شروع
