مذہبی و سیاسی قائدمیاں بشیر کا چہلم

گاندربل//بابانگری وانگت کنگن میںسرکردہ گوجر لیڈرمرحوم میاں بشیر احمد لاروی کا  چہلم جمعہ کو منایا گیا۔س موقعہ پر ان کے مزار پرعقیدت مندوں اور مریدوں کا تانتا لگا رہا۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے انکی آبائی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کی مجلس منعقد ہوئی جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد علما ء کرام نے شرکت کی۔تعزیتی مجلس دن بھر جاری رہی اور اس دوران ہاں دور دروز سے آئے ہوئے لوگوں کیلئے کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔چہلم کی مجلس کے دوران مرحوم کی سماجی خدمات ا حاطہ کیا گیا اور انکے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔اس موقعہ پرمیاں الطاف احمد نے کہا کہ مرحوم نے سیاسی، دینی اور مذہبی انداز میں لوگوں کی بے پناہ خدمت انجام دی ، یہ ان کی محبت اور عقیدت ہی تھی کہ ان کے وفات کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگ بابانگری وانگت تعزیت پرسی کے لئے آئے۔انہوں نے کہا کہ وہ زاتی طور پر ان سبھی افراد کا ،پارٹی اور جماعتوں کا اظہارِ تشکر ادا کرتے ہیں جنہوں نے  انکی ڈھارس بندھائی۔اس موقع پر مرحوم کے ہاتھوں سے لکھی ہوئی ڈائری سال 1950 سے لیکر 1960 تک دس سال *یاد رفتگاں*کے نام سے کتابی شکل کی رسم رونمائی انجام دی گئی. اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ ہر سا 14 اگست کو میاں بشیرکے’ یوم وصال‘ کے طور پر منایا جائے گا۔