مذہبی مقام کی بے حرمتی پر کوٹرنکہ میں احتجاج

راجوری//کوٹرنکہ میں ایک نوجوان نے عیدگاہ میں گھس کر محراب کی بے حرمتی کی جس کے بعد مقامی لوگوں نے نوجوان نے احتجاج کیا اور اس شرپسند نوجوان کوپکڑ کرکے پولیس کے حوالے کردیا ۔احتجاج کی وجہ سے آدھاگھنٹہ تک بازار بند رہا۔لوگوں نے بے حرمتی کے سلسلہ میں گرفتار نوجوان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ گرفتارہ نوجوان کی شناخت راکیش کمار ولد ہری رام ساکنہ گدیوک کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس ایف آئی آر زیر نمبر 510درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے نوجوان کے خلاف کارروائی کا یقین دلایاہے ۔