مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں:پاکستان

سرینگر//خطے میں قیام امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ پاکستان کا موقف امن اور بات چیت ہے لیکن بھارت تیار ہی نہیں۔ اسی دوران پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات نئے سرے سے استوار ہوچکے ہیں اور اب ڈومور کا لفظ ذہن سے نکال دیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت بھی کشمیر کو ایک تنازع تسلیم کرتا ہے چاہے ایک بند کمرے میں ہی کیوں نہ کرے لیکن پاکستان کا موقف امن اور بات چیت ہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، گفتگو ہوگی تو معاملات آگے بڑھیں گے لیکن بھارت بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔ بھارت کو کشمیر کے لیے پختہ سوچ اپنانا ہوگی۔