مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے

سرینگر//مجلس اتحاد ملت کے قائم مقام صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے کہاہے کہ  مسئلہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے،جس کے فوری حل میں جنوبی ایشیا کا پائیدار امن مضمر ہے،۔انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں، خوف ودہشت کی فضا قائم کرنے سے معاملات حل نہیں ہوتے، بلکہ حقائق کا ادراک کرکے مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کا راستہ اختیار کرکے ہی تلاش کیاجائے۔ پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے کہا کہ اتحاد ملت ظلم وجبر، پکڑدھکڑ،تھانہ حاضریوں ، خوف وہراس کا ماحول پیدا کرنے اورمعصوموں کے قتل وغارت کی مذمت کرتی ہے، بیان میں ڈاکٹر عبد الحمید فیاض اور مولانا مشتاق احمد ویری سمیت دیگر قائدین وکارکنان کی گرفتاری پہ اظہار تشویش کرتے ہوئے انہیں باعزت رہا کرنے ، قیدوبند کا سلسلہ بند کرنے اور جنگ وجدال سے پرہیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ بیان میں ریاستی امن وسا  لمیت کیلئے مثبت قدم اٹھانے کے لئے انصاف کے عالمی اداروں ، حقوقِ انسانی تنظیموں اور امن پسند سماجی کارکنوںسے مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔