مخلوط سرکار کی کارڈی نیشن کمیٹی میٹنگ

 جموں//پی ڈی پی اور بی جے پی مخلوط سرکار کی کورڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ریاست جموں وکشمیر کی کارکردگی سے متعلق مختلف امور پر غور وخوض کیا گیا۔ اس کے علاوہ موجودہ حکومت کی حصولیابیوں کا بھی جائیزہ لیا گیا۔میٹنگ میں مال،پارلیمانی امور اور حج و اوقاف کے وزیر عبدالرحمان ویری،ممبران پارلیمنٹ جگل کشور ، شمشیر سنگھ منہاس کے علاوہ پی ڈی پی کے سرتاج مدنی، دلاور میر اور ترلوک سنگھ باجوا اور بی جے پی کے نریندر سنگھ نے شرکت کی۔