مخلوط حکومت ہرمحاذ پرناکام :وجے لوچن

ادہم پور//نیشنل کانفرنس ایس سی سیل کے شریک چیئرمین وجے لوچن نے  پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت کی پالیسیوں کودلت، غریب ،کسانوں اورمزدورطبقہ کے مخالف قراردیتے ہوئے ہرمحاذ پرناکام رہنے کاالزام عائد کیاہے۔ادہم پورمیں این سی ایس سی سیل کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وجے لوچن نے کہاکہ حکومت ریزرویشن اِن پرموشن کے سلسلے میں سپریم کورٹ کوگمراہ کررہی ہے ۔یہاں کنونشن ضلع صدراہم پور سنیل ورماکی صدارت میں منعقدہوئی،اس دوران لوچن مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے کہاکہ سرحدی گولی باری میں انسانی جانوں اوراملاک کابھاری نقصان ہوا لیکن ابھی تک حکومت نے متاثرہ کنبوں کوایکس گریشیاریلیف واگذارنہیں کی ہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنان پرزوردیاکہ وہ پنچایت انتخابات کیلئے تیاررہیں۔اس دوران کنونشن میں سیل کے ممبران اورمقامی لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی جن میں ضلع ،تحصیل اوربلاک عہدیداران شامل تھے۔را ج کمارضلع صدرایس سی ، سنیل ورما ضلع صدراہم پور کے علاوہ بھارت بھوشن ایڈوکیٹ ، منموہن ورما، جگدیش بھاردواج، سوہن لال، جان ولسن، وکی تروچ، ستیش کمار، موہندرکمار، سابق سرپنچوں سریشٹادیوی، سمرداس سابق سرپنچ ، جوگیندرلال اورپریم چندنے بھی خیالا ت کااظہارکیا۔