مخلوط حکومت عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی میں یکسرناکام:اعجازجان

منڈی//سابق ممبر اسمبلی پونچھ و صوبائی نیشنل کانفرنس یوتھ صدر اعجاز احمد جان نے تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کا دورہ کیا ۔اس دوران اعجازجان نے کہا کہ ریاستی سرکار ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی مخلوط سرکار نے جگہ جگہ نئی سڑکوں کو اپنے ہاتھ میں لیا تھا جن کی تعمیر کو پی ڈی پی بی جے پی سرکار نے ابھی تک مکمل نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پونچھ حلقہ انتخاب سابق حکومت نے جو کام انجام دیے ہیں ان کو بھی یہ سرکار اپنی جھولی میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جان نے کہا کہ این سی اور کانگریس نے عوام کی خواہش پر ساوجیاں تاچاپڑیاں بیدار تا بلنائی جالیاں تا اتولی جالیاں تاچھیلا پلیرہ تا چھکڑی موری تا اڑایی بیدار تا ڈنوگام بایلا تا موربن ساتھرہ تا بانڈی سلونیاں تا گلی سڑکوں کا کام ہاتھ میں لیا تھا مگر آج تک ان سڑکوں کی تعمیر کو مخلوط سرکار پورا نہیں کر سکی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار عوامی اعتماد کھو چکی ہے اور عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے دریں اثنا منڈی میں نیشنل کانفرنس کے ورکران کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں ورکران نے اعجاز جان کو عوامی مسایل سے روشناس کروایا۔ جان نے ورکران کو یقین دہانی کروایی کہ وہ عوامی مسایل کے حل کے لیے بھر پور کوشش کریں گے ۔اس موقعہ پر عبدل احد بٹ بشیر احمد نیایک  غلام عباس اکبر پرے امکل لون محمد شریف محمد رفیق اور نظیر ٹھکر موجود تھے۔