جموں//بی جے پی کے قومی نائب صدر اور جموں کشمیر کے انچارج اویناش رائے کھنہ نے آج کہا کہ ریاستی حکومت کے وجود کو کوئی بھی خطرہ درپیش نہیں ہے اس لئے گورنری راج کے نفاذ کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پارٹی صدر امت شاہ کی صدر میں منعقدہ میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کھنہ نے حکمران اتحاد میں شامل بی جے پی اور پی ڈی پی کے مابین کسی بھی قسم کے اختلافات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وافر تعداد میں ممبران اسمبلی موجود ہیں اور حکومت کوکوئی بھی اندرونی یا بیرونی خطرہ نہیں ہے، موجودہ سرکار اپنی معیاد پوری کرے گی۔