مختلف سڑک حادثات ایک ہلاک ، 2 زخمی

ریاسی //مختلف سڑک حادثات میںایک ہلاک اور دو اشخاص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاسی کے مین مارکیٹ میں ایک پیدل چل رہے راہ گیر کو ایک کیمپر وہیکل نے ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہوا جس کی پہچان مست رام ساکنہ مہور کے بطور کی گئی ہے۔اُسے محالجہ کے لئے ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیا گیا ۔دریں اثناء کیالہ رایاسی میں ایک ٹریکٹر حادثہ میں ٹریکٹر ڈرائیور اور ایک شخض زخمی ہوا ۔دونوں زخمیوں کو ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر فسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد انہیں جی ایم سی جموں بہتر علاج کے لئے منتقل کیا گیا ۔ جموں میڈیکل کالج پہنچاتے ہی ان میں سے زخمی منظور ولد فقیر محمد ساکنہ کیالہ کی موت ہوگئی تاہم دوسرے زخمی سبھاش چندر ولد سنسار چند ،عمر30سال ساکنہ کیالہ کا علاج و معالجہ جی ایم سی میں چل رہا ہے۔