زاہد بشیر
گول// اراکین اصلاحی معاشرہ کونسل سب ڈویژن گول ،یونائٹیڈفورم سب ڈویژن گول و اراکین سیول سوسائٹی گول ،اوراوبی سی گول ارناس کا ایک وفدایس ڈی ایم گول غیاث الحق سے ملاقی ہوا اور اس دوران مشترکہ طورپر ایک یاداشت ایس ڈی ایم گول کو پیش کی جس میں گول میں گول بجلی بحران کو حل کرنے ، ہائیر سیکنڈری سکول گول میں تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے اور گورنمنٹ ڈگری کالج گول میں فنڈز کی قلت و ڈگری کالج گول میں عملے کی قلت و سائنس سٹریم کی کمی کو لے مانگ کی ۔اس موقعہ پر وفد نے مندرجہ بالا مشکلات کا ازالہ کرنا لازمی کہا اور جس پر سب ایس ڈی ایم گول نے وفد کو یقین دلایا کہ مندرجہ بالا مشکلات کو اعلیٰ حکام کی نوٹس لایا جائے گا اور تمام مشکلات کا فوری طور ازالہ کروایا جائے گا اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے وفد کے روبرو ہی متعلقہ محکموں کے آفیسران سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ہائر سیکنڈری اسکول گول میں لیکچرارز کی قلت کومتعلقہ محکمہ کے افسران کی نوٹس میں لایا اور پی ڈی ڈی کے آفیسران سے بھی موقعہ پر ہی ٹیلیفون پر رابطہ کر کے گول میں بجلی سے متعلق پیدا شدہ صورتحال سے واقف کرایا ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول غیاث الحق نے وفد کو یقین دلایا کہ جلد گول میں سرکاری اداروں میں عملے کی قلت کا اذالہ کیا جائے گا مزید بجلی کے بحران کو لے کر مشکلات کا حل نکالا جائے گا اور دیگر مسائل کا فوری حل نکالا جائے گا ۔