مختلف برادریوں کے نمائندے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

سری نگر//مہاجن کمیونٹی ، ڈوگرہ کھتری صدر سبھا جموں اور اروڈہ بنس سبھا سمیت مختلف برادروں کے نمائندوں کے وفود نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد جس میں مہاجن کمیونٹی سے سریندر موہن گپتا، ڈوگرہ کھتری صدر سبھا سے ید ھویر سیٹھی ،  رمیش اروڑہ صدر اروڑ بنس سبھا او رسماجی کارکن ارون گپتا شامل تھے ،نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا او رانہیں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اراکین کو بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ترجیحی بنیادوں پر مسئلے کے ازالہ کیلئے مناسب اقدام کئے جائیں گے۔