مختصر خبریں

گولہ باری سے متاثرہ کسانوں کومعاوضہ دیاجائے 

نوشہرہ کے سرحدی دیہات کے لوگوں کامطالبہ 

رمیش کیسر
نوشہرہ//نوشہرہ کے گائوں کلال  وڈھینگ کے عوام نے گورنرانتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی گولہ باری کاشکارہوئے کسانوں کومعاوضہ دیاجائے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کے دوران کلال وڈھینگ گائوں جوکہ حدمتارکہ پرواقع گائوں کے رہنے والے بچن داس ،رام لال، رمیش چندر،کلبیرکمار،سوہن لال وغیرہ نے بتایاکہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ پاکستانی گولہ باری کاشکارہورہے ہیں جب بھی گولہ باری ہوتی ہے انکے رہائشی مکانات ومال مویشی کونقصان ہوتاہے مگرسرکارکی طرف سے انہیں مالی امداد نہیں دی جاتی ہے جس کے باعث وہ اپنے نقصان کی بھرپائی نہ کرپارہے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ گزشتہ دنوں جب گولہ باری ہوئی توانکے رہائشی مکانات کونقصان ہواہے اورایک درجن سے زائد مارٹرشیل ابھی بھی ان کے کھیتوں میں دبے ہوئے ہیں جوکہ جانی نقصان کاباعث بننے کاخطرہ لاحق ہے ۔دونوں دیہات کے ان لوگوں نے یہ بھی کہاکہ سرحدوں کے پاس رہ کروہ کس طرح زندگی گزربسرکررہے ہیں۔یہ انہیں پتہ ہے گولہ باری کے دوران ہونے والے نقصان کاآج تک کسی بھی سرکاری افسرنے نہ توموقع پرآکرجائزہ لیاہے اورنہ ہی کوئی سرکاری فائل بناکر اپنے اعلیٰ حکام کودی ہے ۔انہوں نے گورنرانتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گولہ باری سے ہوئے نقصان کاجائزہ لیاجائے اورمتاثرین کومعاوضہ دیاجائے۔
 

تحصیل دفترکے ملازم پررشوت طلب کرنے کاالزام

تحصیلدارمنجاکوٹ نے تحقیقات کاحکم صادرکیا

راجوری//تحصیلدارمنجاکوٹ نے مقامی لوگوں کی طرف سے ایک اہلکارکی طرف سے رشوت مانگنے کے الزامات کی تحقیقات کاحکم صادر کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیلدارمنجاکوٹ شیرازاحمد نے ایک حکمنامہ جاری کیاہے جس میں گھمبیرمغلاں کے ایک شخص کی طرف سے تحصیل دفترکے ایک ملازم پررشوت طلب کرنے کاالزام عائد کیاہے کی تحقیقات کرنے کیلئے کہاگیاہے۔گھمبیرمغلاں کے ایک شخص نے تحصیل دفترکے ایک ملازم پرالزام لگایاتھاکہ اس نے ڈپنڈنٹ سرٹیفکیٹ اجراء کرنے کیلئے اس سے رشوت طلب کی۔حکمنامے میں نائب تحصیلدارمنجاکوٹ سے کہاگیاہے کہ معاملہ کی تحقیقات کرکے سات دنوں کے اندررپورٹ جمع کروائی جائے تاکہ اگلی کاروائی کی جاسکے۔