مختصر خبریں

انجمن شرعی شیعیان کے رکن کا انتقال

آغا سید حسن کا سوگوار کنبے سے اظہار تعزیت

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے دیرینہ کارکن محمد عباس آخون ساکن آخون محلہ میر بحری سرینگر کی وفات پر تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کی۔انہوںنے مرحوم کی تنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات، جنت نشینی اور لواحقین و پسماندگان کے صبرِجمیل کیلئے دعا کی۔
 

 صورہ،حول اورنوہٹہ میں

ظفر اور میر کی عوامی رابطہ مہم

سرینگر //عوامی رابطہ کی جاری رکھتے ہوئے سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ اور چیرمین لبریشن فرنٹ (ح) جاوید احمد میر نے صورہ،حول،نوہٹہ وغیرہ کا دورہ کیا اور تحریک آزادی کے متاثرین جن میں شہداء اور محبوسین شامل ہیں کے گھروں میں جاکر لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔لیڈروں نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک آزادی کے تئیں دی جانے والی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی اور اندرونی خود مختاری کیلئے کشمیری عوام نے قربانیاں نہیں دی ہیں بلکہ حق خود ارادیت کیلئے دی ہیں جنکا وعدہ آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو نے بھی کشمیریوں سے کیا ہے ۔ترجمان سالویشن مومنٹ نے حریت لیڈر و چیرمین مسلم لیگ مسرت عالم بٹ کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے تمام سیاسی نظر بندوں کو رہا کرنے کا مطالبہ دہرایا۔
 

گرلز مڈل سکول امیراکدل کاہیڈ ماسٹر معطل

سرینگر //ناظم تعلیمات کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کل نیشنل اچیومنٹ سروے کے امتحان کے انعقاد کے اچانک معائنے کے دوران غفلت برتنے کی پاداش میں گرلز مڈل سکول امیراکدل کے ہیڈ ماسٹر کومعطل کرنے اوراسکول کے دیگر عملے کے ساتھ ساتھ زونل ایجوکیشن آفیسر بٹہ مالو کے نام وجہ بتائو نوٹس جاری کرنے کے احکامات دئیے۔
 

 اوباش نوجوانوں کی سرگرمیاں

تھانہ صدر میںٹیوشن مراکز کے سربراہان کی میٹنگ

سرینگر// تھانہ پولیس صدر سرینگر میں ایس ایچ او صدر، ڈی ایس پی پروبیشن ڈاکٹر بیشم دوبے کی صدرات میں تھانہ پولیس صدر کے حدود میں چل رہے کوچنگ انسٹی چیوٹوںکے سربراہاں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران ان انسٹی چیوٹوں کے کام کاج کے بارے میں مفصل روشنی ڈالی گئی ۔ میٹنگ کے دوران کئے اہم معاملات جیسے اوباش نوجواں کی جانب سے طالبات کو فکرے کھسنا ، انسٹی چیوٹوں کے باہر غلط طریقے سے گاڑیاں کھڑا کرنا ، سڑک پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کرتب بازی کرنا کے علاوہ کئے اہم مسائل تبادلہ خیال ہوا۔ڈی ایس پی صدر نے ان لوگوں کوکافی غورسے سنا اور لوگوںنے پولیس کو یقین دہانی کرائی کہ علاقے کو پُرامن رکھنے کیلئے وہ پولیس کو ہر طرح کا تعاون دینگے۔