مختصر خبریں

گاڑی پہ گاڑی،بانڈی پورہ میں جمکیش کی قرعہ اندازی

سرینگر // ماروتی سزوکی انڈیا لمیٹیڈ کے با اختیار ڈیلر جمکش وہکلیڈز (کشمیر) پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے سوموار کو بانڈی پورہ میں ’’ لکی ڈراء‘‘ گاڑی پہ گاڑی‘‘ کے ذریعے  ایک خوش نصیب کا انتخاب کیا گیا ۔اس موقعے پر منیجنگ ڈائریکٹر عرفان احمد نرورو، اعجاز احمد نقشبندی( برائچ منیجر جے کے بینڈ اشم شریف بانڈی پورہ، جنرل منیجر غلام نبی جان اور  دیگر صارفین موجود تھے۔ اس موقعے پر عرفان احمد نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور لکی ڈرا جیتنے والے  غلام محی الدین ملک کو آلٹو 800کی جابیاں دی۔ 
 
 
 

 ہارٹی کلچر ایمپلائز یونین بانڈی پورہ کی ریاستی صدر سے تعزیت پرسی

بانڈی پورہ//نان گزٹیڈ ہارٹی کلچر ایمپلائز یونین بانڈی پورہ کے ایک تعزیتی اجلاس میںیونین کے ریاستی صدر عبدالغنی بٹ کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیاگیا۔اجلاس ضلع صدر طارق شبنم کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عبدالغنی بٹ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس کے بعد ایک وفدنے لار گاندربل جاکر لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔
 
 

پشو پالن محکمہ کی مونیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ 

جموں// ریاستی سطح کی مونیٹرنگ کمیٹی برائے ای ڈی ای جی کی میٹنگ نیشنل لائیو سٹاک مشن کے مد کے تحت کمشنر سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن آر کے بھگت کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دونوں خطوں کے ڈائریکٹروں اور نبارڈ و ایس ایل بی سی کے افسروں نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین نے اس موقعہ پر پولٹری کیپٹل ونچر سکیم اور آئی ڈی ایس آر آر کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔انہوں نے معاملات کو سپانسرڈ اور منظوری کرانے کے عمل میں آسانی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
 
 

منشیات مخالف مہم کپوارہ میںخاتون چرس سمیت گرفتار 

اشرف چراغ 
کپوارہ// کپوارہ پولیس نے ضلع میں منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پیر کو ایک خاتون سے چرس ضبط کر کے اس کے خلاف کیس درج کرلیا۔ایس ایس پی کپوارہ شمشیر حسین خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ کپوارہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر درگمولہ کے مقام پر ناکہ لگایا اور اس دوران وہاں سے ایک گاڑی گزری اور جوں ہی پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو مغلی نامی ایک خاتون کی تحویل سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکر اس کے خلا ف ایک کیس زیر نمبرNDPS 2018/ 1درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
 
 

سوپور میں آگ ،2رہائشی مکانات خاکستر

سوپور/غلام محمد/قصبہ سوپور کے نہرپورہ میں گزشتہ رات آتشزدگی کی ایک واردات میں دورہائشی مکان خاکستر ہوئے ۔رات کے دو بجے محمد اقبال خان کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے محمد رمضان شاہ کے رہائشی مکان کو آناً فاناً اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فائر سروس عملے نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو مزیدپھیلنے سے روکا۔ آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شاٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے۔
 
 

گاندربل میں 4 قمار باز گرفتار

سرینگر//گاندربل پولیس نے قمار بازوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر چار قمار بازوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگائے 24ہزار 500 سو روپئے بھی ضبط کرلئے ۔ پولیس نے ایس ایچ اوصفاپورہ کی قیادت میں قمار بازوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کرچار قمار بازوںنثار احمد کوچھے ساکن صفا پورہ،جاوید احمد شاہ ، عبدالقیوم شاہ اور محمدشفیع صوفی ساکنان گرٹہ بل کو گرفتار کرکے داو پر لگائے 24ہزار 500 سو روپئے بھی ضبط کرلئے ۔ پولیس نے ان کے خلاف ایک کیس زیر نمبر 43/2017 U/S 13 Gambling Act درج کرلیا ۔ 
 
 

 ہارٹی کلچر ایمپلائز یونین بانڈی پورہ کا ریاستی صدر سے تعزیت پرسی

بانڈی پورہ//نان گزٹیڈ ہارٹی کلچر ایمپلائز یونین بانڈی پورہ کے ایک تعزیتی اجلاس میںیونین کے ریاستی صدر عبدالغنی بٹ کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیاگیا۔اجلاس ضلع صدر طارق شبنم کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عبدالغنی بٹ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس کے بعد ایک وفدنے لار گاندربل جاکر لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔