مختصر خبریں

شہر میں مارکیٹ چیکنگ

قصورواروںسے جرمانہ وصول

سرینگر// خوراک، رسدات اور امور صارفین محکمے کے انفورسمنٹ سکارڈ نے قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے،ناجائز منافع خوری کا قلع قمع کرنے اور ملائوٹی اورمضر رساں اشیأ کی فروخت پر روک لگانے کیلئے یکم نومبر سے 16نومبر تک شہر سرینگر کے متعدد علاقو ں میںبازاروں کا معائنہ کیا۔مارکیٹ چیکنگ کے دوران 475دکانوں اورکاروباری اداروں کامعائنہ کیا گیا۔اس دوران قصورواردکانداروں سے 70650روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔
 

نقب زن کی پہچان کیلئے عوام سے مدد طلب

سرینگر// پولیس نے سرینگر میں چوری کی مختلف وارداتوںمیں ملوث ایک نقب زن کی پہچان کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے ۔پولیس کی طرف سے ایک شخص کی تصویر جاری کی گئی ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کی پہچان کرنے میں پولیس کی مدد کریں ۔پولیس بیان کے مطابق مذکورہ شخص شہر میںچوری کی کئی واردات میں ملوث ہے اور پولیس کو اس کی تلاش ہے ۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس شخص کو پہچان رہے ہیں تو وہ پولیس کنٹرول روم سرینگر سے رابطہ کرے یا فون نمبرات9596222551, 9596222550, 01942477568یا 100پر فون کریں ۔
 

خوجہ دگر کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل

میرواعظ کا خطاب ہوگا

سرینگر//مبارک ماہ مسعود ولادت با سعادت فخر کائنات محسن انسانیت آنحضرت ﷺ کی مناسبت سے حسب روایت قدیم سلسلہ نقشبندیہؒ کے بانی اور عظیم روحانی پیشوا  و بلند پایہ بزرگ ولی کامل حضرت خواجہ بہائو الدین شاہ نقشبندصاحبؒکے عرس پاک کے موقعہ پر خانقاہ نقشبندؒ خواجہ بازار سرینگر میں پروگرام کے مطابق متحدہ مجلس علماء کے امیر اعلیٰ میرواعظ ڈاکٹرمولوی محمد عمر فاروق ۳ ماہ ربیع الاول ۱۴۳۹ھ؁ بدھ بعد نماز ظہر تا عصر( خوجہ دگر) خواجہ صاحبؒ کی عظیم اسلامی و اصلاحی خدمات، مبارک زندگی اور تعلیمات عالیہ پر تفصیل سے روشنی ڈالنے کے علاوہ اصلاح معاشر کی مہم پر بھی اظہار خیال کریںگے ۔اس ضمن میں آستانہ عالیہ نقشبند صاحب کی انتظامیہ نے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دی ہے اور عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشہور زمانہ خوجہ دگر ( نماز عصر) سے قبل میرواعظ کشمیر کا موعظ حسنہ سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے قبل از وقت اپنی حاضری یقینی بنائیں۔