عرس مبارک حضرت میر محمد ہمدانیؒعقیدت کے ساتھ منایا گیا
سرینگر// عرس مبارک حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ (فرزند حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ) ریاست کے تینوں خطوں میں منایا گیا۔ سب سے بڑی تقریب سرینگر کے خانقاہ معلی میں منعقد ہوئی جہاں نماز ظہر کے بعد ختمات المعظمات اور درود ازکار کی روح پرور مجالس کا انعقاد ہوا جس کی پیشوائی بقعہ عالیہ کے امام مولوی غلام محمد ہمدانی نے انجام دی ۔ خانقاہ ڈورو شاہ آباد، ترال، وچی، چرار شریف، کھاگ ، نوبرا، سیر ہمدان ، پانپور اور دیگر خانقاہوں میں بھی ایسی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے عرس کی تقریب پر مسلمانانِ ریاست کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت میر محمد ہمدانیؒ کی تعلیم پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔
مشتاق زرگر کے رشتہ داروں پر تشدد افسوسناک:وی او وی
سرینگر // انسانی حقوق کے ادارے وائس آف وکٹمز نے مزاحمتی تحریک کے رہنمامشتاق احمد زرگر کے دو قریبی رشتہ داروںپر کئے گئے تشدد اور انہیںمسلسل حراست میں رکھے جانے پرسنگین تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میںوی او وی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبدالقدیر ڈار نے کہا کہ پولیس اور فوج نے سارے حدود پار کرلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 18سالہ داؤد فیاض زرگر اور 25سالہ عادل سراج اس وقت سینٹرل جیل سرینگر میں نظربندہیںاور ان دونوں نوجوانوں کو سنگ بازی کے جھوٹے الزامات کے تحت بند رکھا گیاہے ۔
پی ڈی پی زون خانیار کی میٹنگ
محبوبہ مفتی کو پارٹی صدربننے پر مبارک باد
سرینگر // پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی زون خانیار کی ایک نشست زیر صدارت زون صدر خانیار محمد شفیع کندھکر منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں زون کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی ۔میٹنگ میں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو چھٹی بار پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی گئی اور ساتھ میں محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوامی توقعات کے عین مطابق ساڑھے چار ہزار پتھر بازی میں ملوث کیسوں کو واپس لینے کے احکامات صادر کئے ۔عہدیداران نے سرتاج مدنی کو بھی پارٹی کا نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ۔