مختصر خبریں

سرکاری ملازمین کی غیر حاضری 

کولگام میں 13اساتذہ معطل

اکرم الحسن
کولگام//کولگام کے دو سرکاری سکولوں میں تعینات 13اساتذہ کو غیر حاضر رہنے کی پاداش میں معطل کیا گیا۔زونل ایجوکیشن آفیسر دمحال ہانجی پورہ نذیر احمد نے پیر کی صبح9بجکر40منٹ سے لیکر پونے گیارہ بجے تک مڈل سکول اہرہ بل اورمڈل سکول چک وٹوکا دورہ کیا جہاں 13اساتذہ کو غیر حاضر پایاگیا ۔اس سلسلے میں زیڈ ای او دمحال ہانجی پورہ نے اس سلسلے میں ایک آرڈر زیر نمبر ZEO/DHP/4314-17/17کے تحت غیر حاضر اساتذہ کومعطل کیا گیا جبکہ دونوں سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کو زیڈ ای او آفس کے ساتھ منسلک کیا گیا۔ 
 

اونتی پورہ میں21معطل

سید اعجاز
ترال//ڈائریکٹر لوکل باڈیز نے ترال اور اونتی پورہ کا دوران اپنی اپنی ڈیوٹیوںسے غیر حاضر21ملازمین کی معطلی کے احکامات سادر کئے۔ڈائریکٹر لوکل باڈیز کشمیر ریاض احمد وانی نے سوموار کو ترال اونتی پورہ کے میونسپل کمیٹیوں کا اچانک دورہ کر کے 21ملازمین کو ڈیوٹیوں سے غیر حاضر پا کر معطلی کے احکامات صادر کئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ترال میونسپل کمیٹی سے15 جبکہ اونتی پورہ میونسپل کمیٹی سے6ملازمین کو غیر حاضر پا یا گیا۔
 
 

وبائی بیماری سے پیداشدہ صورتحال ،ضلع کمشنر کپوارہ نے علاقے کا دورہ کیا

کپوارہ//کپوارہ میںہندوارہ تحصیل کے کنڈی علاقے میں وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کی اطلاعات کے بعد ترقیاتی کمشنر نے صحت عامہ،صحت اورمال محکموں کے افسران کے علاوہ کئی دیگر افسران کے ہمراہ متاثر ہ علاقے کا دورہ کیا۔ترقیاتی کمشنر کی ہدایات پر متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹروں اورنیم طبی عملے کی کئی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے ۔لوگوں کے مطالبات پر ترقیاتی کمشنر نے محکمہ صحت عامہ کو واٹر ریزروائر سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی ہدایت دی جبکہ صحت عامہ کے انجینئروں اورآفیسران کو پورے علاقے میں لوگوں کو فراہم کئے جانے والے پانی کی جانچ کرنے کے احکامات دئے گئے۔انہیں متاثرہ علاقوں میں ہی موجود رہنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
 
 

مشتاق الاسلام سیاسی انتقام گیری کا شکار:ترجمان

سرینگر//مسلم لیگ کے ایک دھڑے کے ترجمان سعد سلفی نے تنظیم کے سربراہ مشتاق الاسلام کی کورٹ بلوال جیل جموں منتقلی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔موصولہ بیان کے مطابق مشتاق الاسلام کو ایک مرتبہ پھر سیاسی انتقام گیری کا شکار بناکر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں جیل منتقل کیا گیا۔بیان کے مطابق موصوف کے خلاف 2008سے لیکر2017تک پولیس سٹیشن سوپور،بٹہ مالو، شہیدگنج،شیرگڑھی اورحاجن میں 9کیس درج کئے گئے ہیں اور انہی کیسوں کو بنیاد بناکر انتظامیہ نے اُن پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیاحالانکہ لیگ سربراہ پہلے ہی ان سبھی کیسوں میں عدالت سے ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ مشتاق الاسلام نے اپنی جوانی کا بیشتر حصہ پولیس تھانوںاور انٹراگیشن سنٹروں کے علاوہ جودھپور اورتہاڑ کی جیلوں میں گزارا ہے،پھر بھی اُن کے عزم و استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ انہوں نے انتظامیہ کے اس طرح کے اقدامات کو انتقامی حربوں سے تعبیر کیا۔ 
 

ترال قتل کیس

مقتول کے لواحقین کا احتجاج

ترال/سید اعجاز/چیوہ الر ترال میں دو ماہ قبل اراضی تنازعہ پر قتل کئے گئے شہری کے افرادخانہ کو دھمکی دینے کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ سوموار کو چیوہ الر علاقے سے تعلق رکھنے والی آبادی نے مقتول کے افراد خانہ کو ملزموں کے رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ طور دھمکی دینے کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت کافیصلہ آنے تک ملزمان کو گاﺅں میں آنے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ گاﺅں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
 

گنڈ میں4 سال قبل بیت الخلاءتعمیر،پانی کی سپلائی ہنوز ہندارد 

 غلام نبی رےنہ
کنگن// گنڈ مےں چار سال قبل محکمہ دےہی ترقی کی طرف سے تعمےر کئے گئے بےت الخلا ءمےں پانی کی سپلائی نہ ہونے کے باعث راہگےروں اور سےاحوں کو بشری حاجت کے لئے طرح طرح کے مشکلات سے گذرنا پڑرہا ہے۔سرےنگر لیہ شاہراہ پرگنڈ کے مقام پر محکمہ دےہی ترقی کی جانب سے سال 2013مےں دو لاکھ روپے کی لاگت سے اےک بےت الخلا ءتعمےر کےا گےا تاکہ راہگےروں اور سےاحوں کو حاجت بشری کے سلسلے مےں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن چار سال بیت گئے ابھی تک بےت الخلا مےں پانی کی سپلائی بحال نہےں کی گئی ہے جس کے نتےجے مےں راہگےروں ،سےاحوں خاصکر خواتےن کو حاجت بشری کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کئی دوکانداروںنے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ انہوں نے کئی بار محکمہ پی اےچ ای کے افسران کو مطلع کےا کہ بےت الخلا ءمےں پانی کی سپلائی کو بحال کےا جائے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔انہوںنے مطالبہ کےا کہ بےت الخلا مےں پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کے لئے فوری طوراقدامات کئے جائیں۔
 
 

پلوامہ میں 14اگست کو لوک عدالت کا انعقاد ہوگا

پلوامہ//چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کے مطابق ضلع کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں 17اگست کو لوک عدالت کا انعقاد ہوگا جس میں ایم اے سی ٹی،بنک ریکوری،لیبر اور ازدواجی معاملات سمیت مختلف نوعیت کے معاملات افہام وتفہیم سے نمٹائے جائیںگے۔ایسے افراد جو اس لوک عدالت میں معاملات کو حل کروانا چاہتے ہیں،سے کہا گیا ہے کہ وہ 12اگست تک دفتری اوقات کے دوران ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔
 

لار کی آبادی محکمہ بجلی سے نالاں

گاندربل//ارشاد احمد//قصبہ لار کی آبادی نے بجلی کی عدم فراہمی کی ابتر صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کیاہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ آئے روزغیر اعلانیہ بجلی کی سپلائی معطل رہتی ہے۔گھنٹوں بجلی سپلائی بند کردی جاتی ہے اورکئی بار بجلی کے افسران سے اس بارے میں فریاد بھی کی گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق اگر جلد صورتحال میں بہتری نہیں لائی گئی تو وہ سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے ۔
 

جی ایس ٹی :سوپور میں کل جانکاری کیمپ منعقد ہوگا 

سوپور /غلام محمد/سوپور میں 2اگست کو جی ایس ٹی نظام پر ایک جانکاری پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے ۔کمرشل ٹیکس محکمہ سوپور اور ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے اشتراک سے 2اگست کو ڈاک بنگلہ سوپور میںیہ جانکاری پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے سوپور کے تاجروں اور دیگر صنعت کاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 2اگست کو اس جانکاری کیمپ میں شرکت کرنے کےلئے حاضر ہوں ۔
 

ترال میں سٹیزنز کونسل کا قیام،عبوری کمیٹی تشکیل

ترال/سید اعجاز/ترال میں سٹیزنز کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس میں ترال سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں سابق سرکاری افسران ، تاجر اور سماجی کارکن شامل ہیں۔اس سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ابتدائی طور 16 اگست 2017تک ایک عبوری کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ٹریڈ یونین لیڈر فاروق احمد ترالی کو صد رمنتخب کیا گیا ۔ انہوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 16 اگست کے بعد ہر گاﺅں سے ایک ایک شہری کو نمائندگی دی جائے گی تاکہ علاقے کے سبھی مسائل کو حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سٹیزنز کونسل بالکل غیر سیاسی ہے اور فقط علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرے گی ۔
 

بانڈی پورہ مےں شراب ضبط ،2 گرفتار

سرےنگر// بانڈی پورہ پولےس نے دو افراد کو گرفتار کرکے اُن سے شراب ضبط کر لیا ہے ۔پولےس اسٹےشن سمبل سے وابستہ پولےس نے اجس کے نزدےک اےک سومو گاڑی روک کر اُس کی تلاشیلی جس کے دوران 3 بوتلےں وسکی،70 ٹن بےر ضبط کر کے گاڑی مےں سوارمعراج الدےن تانترے اور بلال احمد راتھر ساکنان منتری گام بانڈی پورہ کو گرفتار کرکے ایک کےس زےر نمبر94/2017 درج کرکے تحقےقات شروع کی ۔