مختصر خبریں

ترال میں آگ

لاکھوں روپئے مالیت کے اخروٹ راکھ 

ترال//سید اعجاز//امیر آباد ترال میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک تاجرکی گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے اخروٹ اور گری جل کر خاکستر ہوگئے۔غلام قادر میر دامادئہ عبد الاحد میرکی گودام میں آگ لگنے سے 60کوئنٹل گری کے علاوہ بھاری مقدار  میں اخروٹ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ہے۔
 
 

کرناہ میںانتظامیہ متحرک

 غیر قانونی تعمیرات کومنہدم کیا

کرناہ // کرناہ انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیر کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ٹنگڈار مارکیٹ میںکئی دکانوں کو منہدم کیا ۔انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔جمعرات کوتحصیل انتظامیہ کی ایک ٹیم نے قصبہ ٹنگڈار کے نہچیاں اڈے کے ارد گرد غیر قانونی طور تعمیر کی گئی تعمیرات کو ہٹانے کےلئے کاروائی عمل میں لائی ۔انتظامیہ کی کارروائی کے دوران کئی دکانیںمنہدم کی گئیں ۔تحصیلدار کرناہ نثار احمد اعوان نے بتایا کہ یہ کاروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی ۔ 
 

صفا پورہ انجینئرنگ کالج کی تکمیل کےلئے دسمبر کی ڈیڈ لائین مقرر

سرینگر بانڈی پورہ سڑک کی توسیع پر کام جاری: نعیم اختر

سرینگر//وزیر برائے تعمیرات عامہ نعیم اختر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ انجینئرنگ کالج صفا پورہ کے تدریسی بلاک کی تکمیل اس سال کے آخر تک متوقع ہے۔وزیر کالج میں جاری تعمیراتی کام کا جائیزہ لینے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ اُن کے ہمراہ رکن کونسل یاسر ریشی، ڈپٹی کمشنر زبانڈی پورہ و گاندر بل اور تعمیرات عامہ کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔وزیر نے تعمیراتی ایجنسی کو پروجیکٹ پر جاری کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی تا کہ لیبارٹری بلاک کم از کم مدت میں مکمل کیا جاسکے۔بانڈی پورہ ضلع کے دورے کے دوران وزیر نے سرینگربانڈی پورہ سڑک پر جاری کشادگی و توسیع کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک بھی صفا پورہ سال کے آخر تک مکمل ہوگی اور اگلے سال بانڈی پورہ تک کا حصہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔انہوں نے اس اہم سڑک کی کشادگی کے لئے اراضی کے حصول کے لئے بھی متعلقہ حکام کو ہدایت دی
 

سکول میں اساتذہ کی کمی،مرگنڈکنگن میں طلاب کا دھرنا

 غلام نبی رےنہ
کنگن // مر گنڈ کنگن مےں طالب علموں نے سکول مےں اساتذہ کی کمی کے خلاف سرےنگر لیہ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دےا جس کے نتےجے مےں شاہراہ پر گاڑےوں کی آمد ورفت مسدود ہوکر رہ گئی ۔پرائمری سکول مرگنڈ کنگن کے طالب علموں نے کہا کہ سکول مےں اساتذہ کی کمی کے باعث ان کی تعلےم بری طرح سے متاثر ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسکول مےں مزےد اساتذہ کو تعےنات کرنے کے بارے مےں انتظامےہ کو کئی بار مطلع کےا گےا لےکن آج تکلیت ولعل کےا گےا جس کی وجہ سے ان کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے ۔بعد مےں سکول انتظامےہ اور کنگن پولےس سے وابستہ ٹےم جائے وقوع پر پہنچ گئی اور طلاب کو ےقےن دلاےا کہ اسکول مےں مزےد اساتذہ کو جلد تعےنات کےا جائے گا جس کے بعد انہوں نے پرامن طور احتجاجی دھرنا ختم کےا اور شاہراہ پر گاڑےوں کی آمدو رفت بحال ہوگئی ۔
 

ظفراکبر اورجاوید میر مقید قائدین کی لواحقین سے ملاقات 

سرینگر// سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ اور لبریشن فرنٹ (ح ) کے سربراہ جاوید احمد میرنے حال ہی میں گرفتار کئے گئے قائدین و اراکین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر دونوں قائدین نے جن رہنماﺅں اور اراکین کے اہل خانہ سے ان کے بارے میں دریافت کیا ،ان میں شبیر احمد شاہ ،نعیم خان،مسرت عالم ،مشتاق الاسلام ، پیرسیف اﷲ،بٹہ کراٹے، الطاف فنتوش، شاہدالاسلام،ایاز اکبراور معراج کلوال شامل ہیں ۔
 

ہندوپاک انسانی معاملات پر بات کریں:زمردہ حبیب

سرینگر //تحریک خواتین کی چیئرپرسن زمردہ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان آبی وسائل پر بات چیت کر سکتے ہیں لیکن کشمیر میں انسانی معاملات پر نہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے واشنگٹن میں پانی کے وسائل پر ہندوپاک سکریٹری سطح کی بات چیت کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک سخت مسئلہ ہے اور اس کو مزید وقت ضائع کرنے اور مزید بے گناہوں کی ہلاکت کے بغیر ہی حل کرنا چاہئے ۔
 
 

ریاست میں مزید 3 پوسٹ آف پاسپورٹ سیوا کیندر قائم

سرینگر//جموں وکشمیر کے لئے پاسپورٹ سے متعلق خدمات کی توسیع کے لئے مرکزی وزارت امور داخلہ اور محکمہ ڈاک نے پاسپورٹ سے متعلق تمام خدمات دستیاب رکھنے کے لئے مزید تین پوسٹ آف پاسپورٹ سیوا کیندر کھولنے کا فیصلہ لیا ہے۔یہ تین کیندر اننت ناگ، بارہ مولہ اور کٹھوعہ اضلاع میں کھولے جارہے ہیں۔
 

دارالعلوم رحیمیہ کا سالانہ جلسہ ملتوی

سرینگر//دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ کا سالانہ جلسہ ملتوی کیا گیا ہے۔دارالعلوم کے ناظم مولانا محمد رحمت اللہ قاسمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ کا سالانہ جلسہ جو آج یعنی 4 اگست کو بعد نماز جمعہ منعقد ہونے والا تھا،کو نامساعد حالات کی بناءپر ملتوی کیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
 

محکمہ اطلاعات کا افسر ملازمت سے سبکدوش

سرینگر//محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی ایم وانی 37برس کی ملازمت کی معیاد پورا کرنے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔اس موقعہ پر ناظم اطلاعات منیر الاسلام نے جی ایم وانی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے اُن کی دیانتداری اور لگن کی سراہنا کی۔انہوں نے اُن کے مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ( ہیڈ کوارٹر ) عبدالمجید زرگر، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر ظہور احمد میر، ڈپٹی ڈائریکٹرس شیخ ظہور اور فاروق احمد بابا کے علاوہ محکمہ کے دیگر سینئر افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔
 

بیروہ مےںنقب زن گرفتار، لاکھوں روپئے مالیت کے زےورات برآمد 

سرےنگر//بڈگام پولےس نے بےروہ مےں نقب زن کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپئے مالےت کے زےورات (سونا) برآمدکئے۔پولیس کو شکایت موصول ہو ئی تھی جس کی بنیاد پر تھانہ پولےس بےروہ نے نقب زنی کے مختلف کےس درج کرکے اس سلسلے مےں اےک اسپےشل تفتےشی ٹےم تشکےل دی۔ پولےس کی تفتےشی ٹےم نے پوچھ تاچھ کےلئے مشتاق احمد شاہ ساکن کنہ گنڈ بےروہ کوحراست میں لیا ۔ تفتےش کے دوران مذکورہ شخص نے جرم کا ارتکاب کےا ۔ پولےس نے مذکورہ شخص سے سونے کے زےورات جن کی مالےت تےن لاکھ روپئے بتائے جاتی ہے،اُس کے رہائشی مکان سے برآمدکئے ۔
 

نور آباد ترال میں سماجی کمیٹی تشکیل

ترال/سید اعجاز/ترال کے نور آباد وانی گام علاقے میں رہائش پذیر لوگوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو علاقے میں سماجی بدعات پر قابو پانے کے علاوہ آبادی کو روز مرہ کی ضروریات حل کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز علاقے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مظفر احمد نائیک کو صدر اورڈاکٹر محمد امین بٹ کو آر گنائزرجبکہ نیاز احمد شاہ،محمد اشرف بٹ،ماسٹر ریاض احمد میراورعلی محمد ملہ کو مختلف عہدوں کے لئے نامزد کیا گیا ۔
 

بمیار اوڑی میں ہندومسلم بھائی چارے کی مثال

بارہمولہ//فیاض بخاری// بمےار اوڑی مےں ہندو مسلم بھائی چارے کی اےک اورمثال اُس وقت قائم ہوئی جب وہاں اےک ہندو کے آخری رسومات مسلمانوں نے انجام دئے۔شام سندر لال عرف شام جی ساکن بمےاربدھ کی شام فوت ہوئے او رجمعرات کی صبح آس پاس کے سےنکڑوں لوگ وہاں جمع ہوئے اور انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزےت کی اورآخری رسومات کو بھی انجام دیا ۔