مختصر خبریں

اسلامک ریسرچ سنٹرکے اہتمام سے اصلاحی مجلس

سرینگر//اسلامک ریسرچ اور تبلیغی سنٹر راولپورہ کے اہتمام سے اصلاحی مجالس کاا نعقاد ہورہا ہے ۔پروگرام کے مطابق مدرسہ جامع اشرف العلوم ایر پورٹ روڈ حیدر پورہ میں آج دوپہرسوا12بجے مولانا محمد کلیم صدیقی بیان فرمائیں گے جبکہ سنیچر کو دارلعلوم بلالیہ امدا کدل لا ل بازار میںصبح 10بجے ان کا بیان ہوگا ۔ 
 

پانی کی عدم دستیابی کیخلاف سرائے بالا میں احتجاج

سرینگر// سرائے بالا میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور محکمہ پی ایچ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کچھ دیر تک ٹریفک کی نقل و حمل روک دی۔احتجاجی لوگوں جن میں خوتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی نے بتایا کہ علاقہ میںگذشتہ ایک ہفتہ سے پانی سپلائی ٹھپ پڑی ہے اور متعلقہ محکمہ علاقہ میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں ناکام ہوا ہے ۔علاقہ میں فوری طور پانی کی سپلائی بحال کرنے کی ۔
 

 اتحاد المسلمین کامحرم جلوسوں پر پابندی ہٹانے کا خیر مقدم

سرینگر// اتحاد المسلمین کے ترجمان نے کشمیر کے ڈویژنل کمشنر کے اُ س بیان جس میں انہوں نے 8 اور 10 محرم الحرام کے تاریخی جلوسوں پر سے پابندی ہٹانے کی بات کی ہے ،کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چہ ان جلوسوں پر گذشتہ28 برسوں سے پابندیاں عائد ہیں تاہم ریاستی انتظامیہ کے صوبائی سربراہ کا پابندی ہٹانے سے متعلق بیان ایک خوش آئند اقدام ہے۔ترجمان نے فرزندان توحید سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 محرم کی تاریخی جلوس میں شرکت کے غرض سے آج مقررہ وقت پر گرو بازار میں جمع ہوجائیں تاکہ وہاں سے ہی جلوس روایتی راستوں جہانگیر چوک بڈشاہ چوگ اور مولانا آزاد روڑ سے گزرتا ہوا ڈلگیٹ میں اختتام پذیر ہوگا۔ترجمان نے واضح کیا کہ ممکنہ پابندیوں کے باوجود بھی جلوس مقررہ وقت پر گرو بازار سے برآمد ہوکر ڈلگیٹ میں اختتام پزیر ہوگا اور اس ضمن میں کسی بھی سرکاری پابندی کو خاطر میں نہیں لایا جائیگا۔