مختصر خبریں

سرینگر//گورنر این این ووہرا اور وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے حضرت امام حُسین ؑ اور کربلا کے دیگر شہدا¿ کو خراجِ عقیدت ادا کیا ہے۔ گورنر نے کہا ہے کہ حضرت امام حُسین ؑ اور اُن کے رفقاءنے صداقت و حق، اورانصاف کی اعلیٰ اقدارکی پاسداری کے لئے اپنی عظیم قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکربلا کی قربانیاں عالمی انسانیت کو انسانی وقار اور اخلاقیات کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتی ہیں۔گورنر نے اس موقعہ پر ریاست میں امن، ترقی ، خوشحالی اور معمول کے حالات کے لئے دُعا کی۔اس دوران وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حضرت امام حُسین ؑ اور اُن کے رفقاءکی طرف سے کربلا میں پیش کی گئی قربانیاں بنی نوع انسان کو بُرائی اور باطل پر حق و صداقت کی فتح یاد دلاتی رہیں گی۔ عاشورہ کے موقعہ پراپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کربلا میں پیش آئے واقعات ہمیں ہر صورت میں حق و صداقت کے اُصولوں کی پاسداری کرنے اور باطل قوتوں کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حُسین ؑ اور اُن کے رفقاءکی طرف سے کربلا میں پیش کی گئی قربانیوں ، ہمت اور صبر و تحمل مساوات کے نظام پر ہمارے عقیدے کو مزید مضبوط کر تے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ قربانی کا یہ عظیم واقعہ ہمیں مستعدی سے حق اور صداقت کے راستے پر چلنے کا سبق دیتا ہے۔ ادھر نیشنل کانفرس صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے میدان کربلا میں سیدنا حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کو تاریخ عالم حق و صداقت کی علمبرداری کیلئے فقید المثال قربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جب بھی اور جہاں کہیں بھی ظلم وظالم کی پرچھائیاں آگے بڑھنے کا رادہ باندھیں گی، بے سروسامان مظلوم انسان حضرت حسین ؓ کی عظیم شہادت کے فلسفے کو سامنے رکھ کر باطل کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ پارٹی کے کارگزار صدر عمر عبد اللہ نے بھی یوم عاشورہ کے موقعہ پر حضرت حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کو مظلوم اقوام کی جد جہد کے لئے فتح و نصرت کی منادی قرار دی۔
 
 
واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا روشن باب:میاں بشیر/مولانا ہمدانی
سرینگر//درگاہ حضرت نظام الدین کیانوی لاروی بابا نگری وانگت کنگن کے سجادہ نشین میاں بشیر احمد لاروی نقشبندی نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد نے جس ہستی کے بارے میں فرمایا تھا کہ’ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کا یہ سانحہ عظیم اپنے دامن میں دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے اعلیٰ کردار و عمل کی بے شمار مثالیں سمیٹے ہوئے ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے اس بے مثال قربانی کے ذریعے حق و صداقت کی جو شمع روشن کی ہے وہ مسلمانان عالم کے دلوں میں تاابد روشن رہے گی۔میاں بشیر نے کہا کہ امام عالی مقام ؓ نے دنیا کو دکھا دیا کہ صبر کی قوت،تسلیم و رضا کی کیفیت،ایمان کی حرارت موجود ہو اور احکام الٰہی کی عملی شہادت پیش کرنا مقصود ہو تو فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا ”ہمارے لئے یوم عاشور کا سب سے اہم اور ہمیشہ یاد رکھا جانے والا پیغام یہی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم کر کے امت مسلمہ کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ناکام بنا دیں،جو اسلام کے خلاف رچائی جارہی ہیں“۔اس دوران جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے کہا ہے کہ کربلا پوری عالم انسانےت کی بقا کیلئے مشعل راہ ہے۔ عدل وانصاف ، مساوات اور انسانےت کے عظےم اصولوں خاصکر دےن اسلام کے خاطر جو عظےم شہادت حضرت امام عالی مقامؑ نے کربلا مےں راہ خدا پےش کی ،انسانےت رہتی دنےا تک اُس پر عش عش کرتی رہے گی۔ مولانا ہمدانی نے کہا کہ واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا وہ روشن باب ہے جو مسلمانوں کو عزم محکم دیتا رہے گا ۔اس دوران حقانی میموریل ٹرسٹ نے کربلا کے شہداءکو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓکی شہادت سے ظلم اور ظالموں کے خلاف صف آراءہونے کا درس ملتا ہے ۔ 
 
 
چوٹیاں کاٹنے کا معاملہ
وادی میں خوف و دہشت،سرکار سنجیدہ نوٹس لے:نائب صدرکانگریس
سرینگر//چوٹیاں کاٹنے میں ملوث افراد کی نشاندہی میں حکومت پرناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر نائب صدراور ایم ایل اے سوپور حاجی عبدالرشید ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی خود بھی ایک خاتون ہیں اور انہیں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کرنا چاہئے۔ ایک بیان میں حاجی عبدالرشید ڈار نے کہا کہ خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے واقعات سے پوری ریاست بالخصوص وادی کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے اور اسکے باعث خواتین اب گھروں سے باہر نکلنے سے کتراتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خوف و ہراس کی وجہ سے اب طالبات اسکول یا کالج جانے میں ڈرمحسوس کررہی ہیں اور اس طرح پوری وادی اب ڈر کے مارے خواتین کےلئے ایک قید خانے میں تبدیل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے واقعات کا سنجیدہ نوٹس لینا چاہئے کیونکہ یہ کوئی سیاست کا مسئلہ نہیں ہے اور نہ اس میں کوئی سیاست کرنے کی ضرورت ہے بلکہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے جس کی طرف توجہ دینے کی پوری ضرورت ہے۔
 
 
ملوثین کو سزا دی جائے :جمعیت علمائ
سرینگر // جمعیت علماءاہلسنت والجماعت جموں وکشمیرنے چوٹیاں کاٹنے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بے ہودہ حرکت کی مذمت کی اور مجرمین کوقرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔جمعیت نے ایک بیان میں کہا کہ چوٹیاں کاٹنے کا علاج صرف اور صرف اسلامی تعلیمات سے ہی ´ممکن ہے ۔ جمعیت علماءجموں وکشمیر کے سیکریٹری مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی مہتمم دارالعلوم شیری بارہمولہ نے کہا کہ خواتین کو چاہئے کہ بے پردہ اور بغیر محرم کے گھر سے نہ نکلیں اور گھر میں صرف عورتیں وبچے ہوں تو کسی اجنبی کو گھرمیں بالکل نہ آنے دیں ۔انہوںنے کہا کہ یہی اسلامی تعلیمات کا تقاضہ ہے اور اسی طریقہ سے ان جرائم سے بچا جاسکتا ہے ۔جمعیت علماءنے پوری امت مسلمہ خصوصاً اہالیان کشمیر کے ساتھ ساتھ انتظامیہ پر زور دیاکہ چوٹیاں کاٹنے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیںاور جو کوئی بھی ایسی گھناو¿نی حرکت کا مرتکب پایا جائے اسے بغیر کسی رعایت کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
 
 
عبدالحق نے سوپور میں زیر تعمیر لال بب زیارت کا دورہ کیا
سوپور//وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر عبدالحق نے آج آرم پورہ سوپور کا دورہ کر کے وہاں زیارت شریف لال بب پر ہورہے کام کا جائیزہ لیا۔ یہ زیارت گاہ پچھلے سال آگ کی ایک واردات کے دوران خاکستر ہوئی تھی۔وزیر نے معائنہ کے دوران وہاں کاریگروں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ بنیادی ڈھانچہ مکمل کیا گیا ہے جبکہ زیارت گاہ کا اندرونی کام جاری ہے۔ عبدالحق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کوآگ کی واردات کے دوران زیارت گاہ کو پہنچے نقصان سے کافی دُکھ ہوا تھا اور انہوں نے ہدایت دی تھی کہ وہ اس زیارت گاہ کا دورہ کر کے تعمیراتی کام کا جائیزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بذات خود زیارت گاہ پر ہورہے کام کی نگرانی کر رہی ہیں اور انہوں نے اس کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے محکمہ سیاحت کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زیارت گاہ کو از سر نو تعمیر کرنے کا پورا خرچہ برداشت کرے گی۔اس موقعہ پر وزیر نے وہاں موجود لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت کی جنہوں نے اپنے اپنے مسائل اُن کی نوٹس میں لائے۔ وزیر نے کہا کہ وہ یہ معاملات متعلقہ وزیروں کے ساتھ اُٹھائیں گے تا کہ انہیں فوری طور سے حل کیا جاسکے۔
 
 
سڑک حادثات میں6افرادزخمی
اشرف چراغ 
کپوارہ//لولاب وادی کے واورہ علاقہ میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثہ کے دوران 3شہری شدید طور زخمی ہوئے جن میں ایک زخمی کو تشویش ناک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لولاب وادی کے واورہ علاقہ میں ایک ٹاٹا سو مو زیر نمبرJK09..4170اور ایک ماروتی گاڑی زیر نمبرJK09A…0995کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دونو ں گا ڑیو ں کو کافی نقصان پہنچ چکا جبکہ تین شہری جن میں بشیر احمد شیخ ،غلام محمد شیخ اور عبد الا احد لون ساکن سائیون لولاب زخمی ہوئے ۔ ان کو فوری طور سب ضلع اسپتال کپوارہ میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا گیا جن میں بشیر احمد شیخ کو تشویش ناک حالت میں سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیا۔اس دوران زلسوہ چرارشرےف بڈگام کے نزدےک اےک موٹر سائےکل زےر نمبرJK04D-8095 سڑک پر پلٹ گےا اور موٹر سائےکل سوار زخمی ہوا جس کو علاج کےلئے سب ڈسڑکٹ اسپتال چرارشرےف منتقل کےاگےا۔ درےش کدل سرےنگر کے نزدےک اےک نامعلوم موٹر سائےکل سوار نے غلام احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن چوٹہ بازار کو ٹکرمارکر زخمی کےا جس کوعلاج معالجہ کےلئے صدر اسپتال سرےنگر منتقل کےاگےا۔ سڑک کے اےک اور حادثے مےں وئےورہ کپواڑہ کے نزدےک اےک موٹر سائےکل زےرنمبرJK09A-5099 جس کو عبدلرشےد خان ولد سکندر خان نے اےک کمسن لڑکی مہنور دختر پروےز احمد خان کو ٹکرمارکر زخمی کےا جس کو علاج کےلئے سب ڈسڑکٹ اسپتال سوگام منتقل کےاگےا۔ 
 
مزاحمتی جماعتوں کا عبدالقیوم نجار کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار
 سرینگر//لبرےشن فرنٹ ، مسلم کانفرنس ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اور ینگ مینز لیگ وفود نے سوپور جاکر گذشتہ دنوں جاں بحق ہوئے جنگجو کمانڈر عبدالقیوم نجار کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔لبریشن فرنٹ وفد محبوس چےئرمےن محمد ےاسےن ملک کی ہداےت پر سوپور پہنچا جہاں اس نے لواحقےن کے ساتھ ےکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد میں ضلع صدر بانڈی پورہ سےد نثار جےلانی ا ور بارہمولہ میں ضلعی ذمہ داران مولوی رےاض،خضرمحمد دھوبی اور جاوےد احمدنے اےک تعزےتی تقرےب میں شرکت کی۔وفد نے عبدالقےوم نجار کو اےک بلند پاےہ شخصےت قرار دےتے ہوئے لواحقےن تک محبوس چےئرمےن کا پےغام پہنچاےا۔ اپنے پےغام میں ےاسےن ملک نے عبدالقےوم نجار کو عظےم حرےت پسند قرار دےتے ہوئے کہا کہ انکی صلاحےتوں اور صالحےت کا اعتراف اپنے تو اپنے ،دشمن بھی کررہے ہےں جو اس بے لوث انسان اور تحرےک پسند کی عظمت کا برملا اعتراف ہے۔ اس دوران مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار ، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس چیئرمین محمد احسن اونتو اور ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی نے سوپور جاکر اوڑی سیکٹر میںایک تصادم میں جاں بحق ہوئے کمانڈر عبدالقیوم نجار کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
 
 
 مفتی اعظم شام کا دورئہ کشمیر مشکوک:دختران
سرینگر//دختران ملت نے شامی مفتی ڈاکٹر بدر الدین محمد ادیب حسن کی طرف سے محبوبہ مفتی کو رول ماڈل قرار دینے پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل اس شامی مفتی کا دورئہ کشمیر ہی ہندوستانی حکومت کے مسلم دشمن ایجنڈا کی طرف اشارہ کرتا ہے۔دختران جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے کہا کہ یزیدیت اور فسطائیت کے علمبردار زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف حسینؓ کا کردار ہے جو تا ابد لوگوں کیلئے مشعل راہ اور تابناک رہے گا۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ حق و صداقت کی راہ پر مستحکم رہیں اور حضرت حسینؑ وحضرت زینبؑ کے نقش راہ پر چلتے ہوئے جبر و استبداد کیخلاف سینہ سپر رہیں ۔
 
 
مفتی بشیر سے ملاقات
سرینگر //شام کے مفتی اعظم نے جموں و کشمیر کے اپنے ہم منصب مفتی اعظم مفتی بشیرالدین احمد سے تبادلہ خیال کیا۔مفتی بشیر نے انہیں ریاست کے اہم تاریخی واقعات سے روشناس کیا۔ اس موقعہ پر ریاست کے نائب مفتی اعظم
 مفتی ناصر الاسلام بھی شامل گفتگو رہے۔
 
 
بیروہ اور ڈورومیں آگ
 تین دوکانیں اوررہائشی مکان خاکستر
نمائندہ عظمی +عارف بلوچ
بیروہ+ڈورو // ضلع بڈگام کے بیروہ سب ڈویژن میں دورانِ شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین دوکانیں تباہ ہوگئیں۔آگ کی اس واردات میں ایک الیکٹرانک دوکان، تانبے اور کپڑے کی ایک ایک دوکان شامل ہے۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے فائراینڈ ایمرجنسی اہلکاروں سمیت آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔اس دوران آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران ڈورو میر میدان میںایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا ۔گلزار احمد ملک ولد محمد سکندر ملک کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودارہوئی ،جس نے آناََ فاناََ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اس بیچ مقامی لوگوں و فائر سروس عملہ کی بروقت کاروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا تاہم مکان جل کر خاکستر ہوا ہے۔