مختصر خبریں

آتشزدگی وارداتوں مےں 3رہائشی مکانات تباہ

سرےنگر//وادی مےں آگ کی مختلف وارداتوں مےں تےن رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ۔اننت ناگ مےں آگ کی ایک واردات مےںغلام محمد چوپان ولد رجب چوپان ساکن ہیوارڈ کمر کے رہاےشی مکان مےں آگ نمودار ہوئی جس کے نتےجے مےں رہاےشی مکان مکمل طور خاکستر ہوا ۔آگ کی لپےٹ مےں آکر عبدالرحمان چوپان ولد غلام محمد چوپان کادومنزلہ رہاےشی مکان بھی تباہ ہوا۔فائر و اےمرجنسی اہلکاروں نے پولےس کی مدد سے آگ پر قابو پا لےا ۔بانڈی پورہ مےں آگ کی اےک واردات مےںمحمد شفیع پنڈت ولد عبدالغفار پنڈت ساکن رےشی محلہ گنڈ جہانگےر حاجن کے رہاےشی مکان مےں آگ نمودار ہوئی تاہم مکان کو جزوی نقصان پہنچا ۔
 
 

سوشل میڈیا کی خبریں بے بنیاد:پولیس

کولگام کے نوجوان نے عسکریت کا راستہ اختیار نہیں کیا

سرینگر//پولیس نے سوشل میڈیا پر چلائی جارہی اس خبر کی تردید کی ہے کہ کولگام کا ایک طالب علم حال ہی میں حزب المجاہدین میں شامل ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی بے بنیاد خبروں کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کے ایم این کے مطابق پولیس نے ہفتے کی صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس اطلاع کو بے بنیاد قرار دیا کہ کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے عسکریت کا راستہ اختیار کیا ہے۔اس خبر کی ترسیل سوشل میڈیا پر کی گئی تھی۔پولیس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمد وانی عرف معاز ولد محمد اکرم وانی ساکن ماچھوہ کولگام 14جولائی2015کو حزب المجاہدین میں شامل ہوا تھا۔پولیس کے مطابق بارہویں جماعت پاس کرنے کے بعد ہلال جموں میں فزیو تھراپی کورس کررہا تھا جو اس نے ادھورا چھوڑا اور عسکری راستہ اختیار کیا۔پولیس کے مطابق اس بارے میں افواہیں پھیلانے والوں کے بارے میں سنجیدہ نوٹس لیا گیا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

گاندربل میں آج میلاد کانفرنس

سرینگر//جامع مسجد بدر ہ گنڈ گاندربل مےں آ ج ےعنی اتور کو اےک مےلاد کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے۔اس کانفرنس میںمولانا سلےم جاوےد غزالی خطاب کرےں گے۔کانفرنس صبح نوبجے سے شروع ہوکر شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔
 کشمیر مسئلہ ایک تاریخی حقیقت،حل لازمی:مسلم کانفرنس
سرینگر// مسلم کانفرنس نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو ہندوستان پر شدید دباﺅ ڈال کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا چاہئے۔موصولہ بیان کے مطابق مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے کارگذار صدر جہانگیر غنی بٹ نے کہاکہ امن کی ضمانت تب تک نہیں ہوسکتی جب تک مسائل کا حل نہیں نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی حقیقت ہے جس کا حل نکالنا ابھی باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت سے نکالا جاسکتا ہے جو ایک مہذب طریقہ ہے ۔
 

ڈی ایس پی قتل کیس 

شہر خاص کے مقید نوجوان انتقام گیری کا نشانہ:مسلم لیگ

سرینگر//مسلم لےگ نے ڈی ایس پی محمد اےوب پنڈت قتل کےس مےں سزا بھگتنے والے نوجوانوں عادل احمد مسگر، ارسلان مشتاق، عروج آفاق بٹ، داو¿د فےاض زرگر، سمےر احمد خان، سےرت الحسن ڈار، اوےس منےر بٹ، عمران نبی وانی، جنےد الحسن خان، اقبال احمد خان، دانش اےوب بڈو، بلال احمد لون، شےخ خالد، مصوراحمد بٹ، دانش الرحےم، مبشر النزےر بٹ اور فےصل منظور خان کومسلسل مقید رکھنے کو نا انصافی سے تعبےر کےا ہے ۔ لےگ ترجمان سجاد اےوبی نے اپنے بےان مےں کہا کہ مذکورہ نوجوانوں کوانتقام گےری کا نشانہ بنا یا جارہا ہے۔انہوں نے رےڈ کراس، ےونیسف، ہےومن رائٹس واچ اور دوسری انسانی حقوق کی عالمی تنظےموں سے اپےل کی کہ وہ جےلوں مےں مذکورہ نوجوانوں کی فوری رہائی کے لئے اقدامات کرےں تاکہ وہ اپنے تعلےمی سفر کو جاری رکھ سکےں۔ 
 
 

 منشیات کا فروغ افسوسناک اور باعث تشویش:مولانا حامی

سرینگر//کاروان اسلامی کے امیر مولانا غلام رسول حامی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی غفلت شعاری کی وجہ سے عالم اسلام اس وقت در د وکرب میں مبتلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صہیونی طاقتیں پوری دنیا میں مسلمانوںکے خلاف صف آراءہو کر روز نت نئے اسلام مخالف پروپیگنڈا کر کے دین مبین کی غلط تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ایسے حالات میں ضرورت ہے کہ مسلمان باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کر یں۔مولانا بانڈی پورہ میں میلاد ریلی سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سر زمین اولیاءپر منشیات کو فروغ مل رہا ہے جو باعث تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بدعت کو روکنے کیلئے بلا لحاظ مسلک و مذہب ہر کسی کو آگے آنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ تین طلاق سے متعلق بل مذہبی معاملات میں مداخلت ہے ۔
 
 

حکیم یاسین نے خانصاحب میں تعمیروترقی کا جائزہ لیا

سرینگر//ریو نیو کمپلیکس خانصاحب میں سنیچر کورکن اسمبلی خانصاحب حکیم محمد یاسین کی صدارت میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی جس میںچیف پلاننگ آفیسر بڈگام کے علاوہ جملہ ضلع سطحی و سب ضلع سطحی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں سال رفتہ کے دوران حلقہ انتخاب خانصاحب میں مختلف زیر تعمیر بڑے بڑے پروجیکٹوں کی تعمیر و ترقی کا جائزہ لیا گیا۔خاص طور سے میٹنگ میں علاقہ خانصاحب کے بعض اہم رابطہ سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں حکیم یاسین نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ سی آر ایف اسکیم کے تحت رندک دجی نامی جوالا پورہ وترہیل تا یاری خواہ رابطہ سڑک جو زائد از سترہ کروڑ روپئے کی لا گت سے تعمیر کی جارہی ہے ،پر ہورہے کام میں سرعت لائی جائے تاکہ اگلا سیاحتی سیزن شروع ہونے سے قبل ہی یہ اہم شاہراہ آمد و رفت کے قابل بن سکے۔حکیم یاسین نے افسران پر واضح کردیا کہ رائیتھن کچھواری سڑک کی تعمیر کیلئے انہوں نے نبارڑ اسکیم کے تحت لگ بھگ ساڑھے تین کروڑ روپئے منظور کروائے ہیں ،اسلئے رواں مالی سال کے دوران ہی اس کام کیلئے ٹینڈر نگ کا کام مکمل کیا جانا چاہئے تاکہ اگلے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی اس پر کام شروع کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ڈبی پورہ تا ذبہ گلو رابطہ سڑک کی تعمیر و تجدید کیلئے وہ375 ہزار روپئے کی کثیر رقم منظور کرواچکے ہیں۔اس سڑک پر اگرچہ کام گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے لیکن سست رفتاری کے ساتھ۔انہوں نے افسران سے تلقین کی کہ وہ تعمیری ایجنسیوں کو مذکورہ سڑک پروجیکٹ کی تعمیر میں سرعت لانے کیلئے زور دیں تاکہ اگلے سال اس اہم روڑ پر تارکول بچھایاجاسکے۔
 
 
 

مزاحمتی قائدین کی ریمانڈ میں توسیع افسوسناک:فرنٹ (آر)

سرینگر//لبریشن فرنٹ ( آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے پارٹی چیئرمین فاروق احمد ڈار ( بٹہ کراٹے ) اور دیگر حریت قائدین کی ریمانڈ میںتوسیع پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حیلے بہانوں کا سہارا لے کر ان کی قید و بند کی مدت کو بے جا طول دیا جارہا ہے ۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ اس طرح بھارتی حکمران این آئی اے اوردیگر ایجنسیوں کا سہارا لے کر تحریک آزادی کو بدنام اور مزاحمتی قیادت کو خوفزدہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ۔بیرسٹر نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ فاروق احمد ڈار ،نعیم احمد خان ،الطاف احمد شاہ،ایاز اکبر،پیر سیف اللہ،معراج الدین کلوال،شاہد الاسلام ،ظہور احمد وٹالی،کامران یوسف،جاوید احمد اور دیگر مزاحمتی قائدین کی حالت زار کا سنجیدہ نوٹس لیں۔
 کشمیر مسئلہ ایک تاریخی حقیقت،حل لازمی:مسلم کانفرنس
سرینگر// مسلم کانفرنس نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو ہندوستان پر شدید دباﺅ ڈال کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا چاہئے۔موصولہ بیان کے مطابق مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے کارگذار صدر جہانگیر غنی بٹ نے کہاکہ امن کی ضمانت تب تک نہیں ہوسکتی جب تک مسائل کا حل نہیں نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی حقیقت ہے جس کا حل نکالنا ابھی باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت سے نکالا جاسکتا ہے جو ایک مہذب طریقہ ہے ۔
 
 
 
 

جمہوریت کی آڑ میں مارشل لاء:تحریک حریت

سرینگر//تحریک حریت نے اسلام آباد چلوپروگرام کو پوری وادی میں بالعموم اور جنوبی کشمیر میں بالخصوص فوجی پہرے بٹھا کر روکنے کی حکومتی بوکھلاہٹ قرار دے کر کہا کہ پروگرام پر قدغنیں لگاکر یہ ثابت کردیا کہ حکومت تحریک آزادی سے وابستہ عوام کے جذبات سے خوف زدہ ہے اور حکمران اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ یہاں کے عوام کے دلوں میں جو جذبۂ آزادی موجزن ہے اس کو مراعات دے کر یا خوف ودہشت کا ماحول قائم کرکے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیالات کی جنگ کی دہانی دینے والی حکمران پارٹی نے جمہوریت کی آڑ میں بدترین مارشل لاء کا نظام قائم کیا ہوا ہے۔ جنوبی کشمیر میں جگہ جگہ، گلی گلی، کوچہ کوچہ فورسز کے پہرے بٹھانے اور لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنے بے تحاشا فوجی طاقت کا استعمال کرنا بزبان حال صورتحال کو واضح کردینے کے لیے کافی ہے اور آزادی پسندوں کو پکڑ دھکڑ ، چھاپے، تلاشیاں اور محاصرے انتہائی قابل مذمت ہے۔