محکمہ کی عوام سے تعاون کی ا پیل

پونچھ//محکمہ بجلی کے افسران نے عوام سے بجلی کی معقول فراہمی کے سلسلہ میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔محکمہ بجلی پونچھ میں جونیئر انجینئر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے جگمیت سنگھ نے کہا کہ وہ لوگ دن رات ایک کر کے کوشش کرتے ہیں کہ عوام کو بجلی فراہم ہو اور اس سلسلہ میں وہ سردی گرمی میں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر کے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سردیوں میں چونکہ بجلی پر زیادہ لوڈ ہوتا ہے اس لئے بار بار کٹ ہو جاتے ہیں۔اگر عوام ہیٹر، بایئلر، اور دیگر بجلی کے الات کا کم استعمال کریں تو بجلی کے کٹ نہیں لگیں گے۔