محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا احتجاج

 مینڈھر//محکمہ پی ایچ ای میں عارضی بنیادوں پر اپنی خدمات انجام دینے والے ملازمین نے حتجاج کرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ان کی مانگوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ملازمین نے کہاکہ حالیہ کئی ماہ سے ان کی تنخواہ وگزار نہیں کی گئی جبکہ اس سلسلہ میں انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ بات بھی کی لیکن انہوں نے صرف یقین دہانیاں ہی کروائی ہیں جبکہ عملی طورپر عارضی ملازمین کو سہولیات میسر نہیں کی گئی ۔احتجاج کر رہے ملازمین نے کہاکہ محکمہ میں عارضی بنیادوں پر بڑی تعداد میں ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن ریاستی ومرکزی انتظامیہ ان ملازمین کو لے کر سنجیدہ ہی نہیں ہے ۔ملازمین نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ 31مارچ تک اگر ملازمین کی مانگوں کو پورا نہیں کیا گیا تو ایک بڑا احتجاج شروع کیا جائے گا اور اس احتجاج کے دوران پانی سپلائی بھی بند کر دی جائے گی ۔اس سلسلہ میں مذکورہ محکمہ کے عارضی ملازمین کا ایک وفد جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امید وار رمن بھلہ سے بھی ملاقی ہوا ۔ملازمین نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے ان کی مانگوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔کانگریس لیڈر نے یقین دلاتے ہو ئے کہاکہ ان کی مانگو ں کے سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے بات کی جائے گی ۔اس موقعہ پر امتیاز احمد ،محمد اسلم ،مقبول حسین ،غلام احمد ،محمد لطیف ودیگران بھی موجود تھے ۔