محکمہ پولیس میں بھاری پھیر بدل| 25ایس ایس پی تبدیل

جموں// ضلع ترقیاتی کمشنروں کے تبادلوں کے 2روز بعد جموں کشمیر انتظامیہ نے پولیس میں بھاری پھیر بدل کر کے 25ایس ایس پیز کی تبدیلی عمل میں لائی ہے۔ سندیپ چودھری سرینگر کے نئے ایس ایس پی ہیں۔جموں کشمیرمحکمہ داخلہ کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری کو تبدیل کرکے ڈاکٹرمحمد حسیب مغل کی جگہ ایس ایس پی سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔تانوشری کو ایس پی ایسٹ سرینگر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ جاوید اقبال متو اے آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹرس ہونگے۔پربیت سنگھ اب ایس پی ویسٹ سرینگر ہونگے اور مبشر حسین ایس پی نارتھ سرینگر کے طور تعینات کئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر کے ایس او ارشاد حسین کو تبدیل کرکے ایس پی حضرت بل کے طور تعینات کیا گیا ہے۔سہیل منور میر ایس پی گاندربل جبکہ شیلندر سنگھ ایس پی ریاسی تعینات کئے گئے ہیں۔امتیاز حسین میر کوایس ایس پی اننت ناگ جبکہ شیخ ذولفقار آزاد کو ایس ایس پی سیکورٹی کا اضافہ چارج دیا گیا ہے۔طاہر سلیم خان ایس پی بڈگام کے طور فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد زید ایس پی بانڈی پورہ ہونگے۔ایڈیشنل ایس ایس پی کولگام محمد یوسف ایس پی اونتی پورہ بنائے گئے ہیں۔ رئیس محمد بٹ کو تبدیل کرکے عبد القیوم کی جگہ ایس ایس پی بارہمولہ بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر جی وی سندیپ چکراورتھی کو ہندوارہ سے تبدیل کرکے ایس پی کپوارہ تعینات کیا گیا ہے اور سندیپ گپتا اب ایس پی ہندوارہ ہونگے۔ایس پی حضرت بل سدھانشو ورما کو تبدیل کرکے جاوید اقبال کی جگہ ایس پی سوپور تعینات کیا گیا ہے۔،ڈاکٹر ونود کمار، رمیش انگرال کی جگہ ایس ایس پونچھ ہونگے ۔ایس پی راجوری چندن کوہلی کو ایس ایس پی جموں تعینات کیا گیا ہے۔ شیما نبی قصبہ ایس پی راجوری،پی ڈی نتیا ایس پی رام بن ہونگے۔ رمیش چندر کوتوال ایس پی کٹھوعہ ہونگے۔شفقت حسین کو ایس پی کشتواڑ بنایا گیا ہے جبکہ شہزاد احمد سلاریا ایس پی پی سی آر جموں ہونگے۔شیلندر مشرا ،شریدر پاٹل، پی ایس امبارکر،شری رام دنکر، امود ناگپور،ڈاکٹر محمد حسیب مغل،حسیب الرحمان، عبد القیوم، رشمی وزیررمیش کمار انگرال،ہرمیت سنگھ،جاوید اقبال اور خلیل احمد پوسول کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔
 
 

۔15پولیس افسران کو ترقیاں

نیوز دیسک
 
جموں// محکمہ داخلہ نے جموں کشمیر میں انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) افسران کو مختلف درجوں میں ترقی دینے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ داخلہ نے1996بیچ کے آئی پی ایس افسراں کی ترقیوں کو منظوری دی۔ ان افسراں میں مکیش سنگھ، ایم کے سنہا،سنیل کمار(کارکردگی کی بنیاد پر) اور دنیش رانا شامل ہیں،کو  اعلیٰ انتظامی گریڈ سطح میںایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدوں پر یکم جنوری2021سے ترقیوں سے نوازا گیا۔ اس دوران ترقی پانے والے2007بیچ کے آئی پی ایس افسراں ڈاکٹر سنیل گپتا،سجیت کمار وویک گپتا اور محمد سلیمان چودھری کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل عہدے میں سپر ٹائم سکیل گریڈ میں یکم جنوری2021سے ترقیاں دی گئی ہیں۔2008بیچ کے آئی پی افسراں تجیندر سنگھ( کارکردگی کی بنیاد پر) عبدالجبار، ادھے بھاسکر بلا کو بھی یکم جنوری 2021سے آئی پی ایس 13لیول گریڈ میں ترقی کی منظوری دی گئی،جبکہ2017آئی پی ایس بیچ کے افسران عنایت علی چودھری،مہتا شرما اور تنو شری کو سنیئر ٹائم سکیل لیول11گریڈ میں یکم جنوری 2021سے مشروط ترقی دی گئی ہے۔