محکمہ پشو پالن کا سب سنٹر دھیری ارلیوٹ گزشتہ کئی برسوں سے بند

منجاکوٹ//تحصیل منجا کوٹ کے دھیری ارلیوٹ علا قہ میں محکمہ پشو پالن کی جانب سے قائم کر دہ سب سنٹر گزشتہ کئی برسوں سے بند پڑا ہو ئے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔دھیری ارلیوٹ کے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سب سنٹر میں کوئی بھی ملازمین تعینات نہیں ہے جس کی وجہ سے سب سنٹر تالا بند رکھا گیا ہے جبکہ محکمہ پشو پالن کا کو ئی بھی ملازمین تعینات نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مویشیوں کی چھوٹی چھوٹی بیماریوں کی ادویات کیلئے بھی منجا کوٹ اور ضلع ہیڈکوارٹر کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔محمد دین نامی ایک شخص نے بتایا کہ مذکورہ سب سنٹر میں مقامی لوگوں کو فراہم کردہ ادویات میں بھی کوئی رعایت نہیں دی جاتی ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ او ر متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سب سنٹر دھیری ارلیوٹ میں سٹاف تعینا ت کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کے ضلع آفیسر نے بتایا کہ محکمہ کے پاس سٹاف کی قلت کی وجہ سے دھیری ارلیوٹ سب سنٹر میں ایک ملازم تعینات کیا گیا ہے جو ہفتے میں تین دن سنٹر میں ہی حاضر رہتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر مذکورہ ملازمین اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی کرتا ہے تو اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔آفیسر موصوف نے کہاکہ محکمہ کی جانب سے مویشیوں کیلئے ادویات نصب قیمتوں پر فراہم کی جاتی ہیں ۔