محکمہ ٹریفک نے 25ہزار روپے جرمانہ وصول کیا

 
راجوری //محکمہ ٹریفک نے روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے اور ٹریفک قوانین کی عمل آوری نہ کرنے کی پاداش میں گاڑی مالکان سے 25ہزارروپے جرمانہ وصول کیا ۔ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نیرج شرما نے بتایا کہ ٹریفک نظام بہتر بنانے اور ٹریفک قوانین کو عملانے کے لئے مختلف مقامات پر ناکے لگائے جارہے ہیں تاکہ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر آٹو روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام آٹومالکان کو متنبہ کیا گےا ہے کہ وہ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے سے پرہیز کریں ورنہ کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تےار رہیں ۔ ان کاکہناتھا کہ تمام راستوں پر مسافروں کو گاڑیاں فراہم کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو دیکھتے ہوئے روٹ پرمٹ جاری کئے جاتے ہیں جن پر گاڑی مالکان کو عمل کرناہوگا۔