محکمہ وائلڈلائف پرچیتے کوکھلاچھوڑنے کاالزام

جموں//گوجربکروال یوتھ دیش باڈی کے ریاستی صدر چوہدری نزاکت کھٹانہ نے یہاں ایک جاری پریس بیان میں کہاکہ بن تالاب میں محکمہ وائلڈلائف نے ایک چیتے کوپنجرے سے باہرنکال کرآوارہ چھوڑدیاجس کی وجہ سے یہ چیتاعلاقہ میں گھوم رہاہے اوراب تک اس نے تین گھوروں کوہلاک کردیااورایک کوشدیدطورسے زخمی کیاہے۔کھٹانہ نے کہاکہ شبیراحمدنیک محمداورباٹوولدمہندی چوہدری کے تھے جوکہ کوٹ بھلوال بن تالاب جموں میں رہتے ہیں۔ چودھری نزاکت نے حکومت سے پرزوراستدعاکی کہ متاثرین کوجلدازجلدمعاوضہ فراہم کیاجائے کیونکہ یہ لوگ بہت ہی غریب ونادار ہیں۔انہوں نے محکمہ وائلڈلائف محکمہ کے حکام سے کہاکہ وہ اس جنگلی جانور،کوجلدازجلد قابومیں لائیں تاکہ لوگوں کے جان ومال کاتحفظ یقینی بن سکے۔ میٹنگ میں راج طالب حسین بجران یوتھ لیڈرایس ٹی ،چوہدری لیاقت علی حسین،جماعت علی سندوری ،چودھری شمس الدین اوردیگران بھی موجودتھے۔