محکمہ ناپ تول میںکی کاروائی 2 صارفین کی شکایات کا ازالہ

 سرینگر //محکمہ ناپ تول نے گاڑیو ں کے پہیوں میں ہوا بھرنے کی مشین اور موبائل فون کی مرمت کے سلسلے میں 2شہریوں کی شکایات کا ازالہ کردیا ۔ محکمہ ناپ تول کے بیان کے مطابق لال بازار سرینگر سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد بٹ نے روزی روٹی کمانے کیلئے لالچوک میں 35ہزار روپے سے گاڑیوں کے ٹائیروں میں ہوا بھرنے کیلئے ایک مشین خریدی ۔ تاہم مشین نصب کرنے کے ایک دن بعد ہی مذکورہ مشین ٹھپ ہوگئی جسکی وجہ سے صارف کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صارف نے مشین کو واپس اسی دکاندار کے پاس لایاجہاں سے اپس نے یہ مشین خریدی تھی تاہم دکاندار نے مشین ٹھیک کرنے کیلئے 2ہزار روپے کی مانگ کی جس کو لیکر دکاندار اور صارف کے درمیان تلخ کلامی کی بھی ہوئی اور صارف نے دکاندار کے خلاف کیس درج کیا ۔ بعد ازاں دونوں نے محکمہ ناپ تول کی مداخلت کے بعد رضا مندی سے معاملہ حل کیا۔ محکمہ ناپ تول کے بیان کے مطابق ذیشان مجید ساکن بارہمولہ سوپور نے ایم آئی سروس سینٹر کشمیر کے خلاف ایم آئی موبائل کی مرمت کرنے سے انکار پر شکایت درج کی تھی۔ شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں لکھا تھا کہ سروس سینٹر نے موبائل ٹھیک کرنے سے انکار کردیا اور 3 ہزار روپے کی مانگ کی ۔ بعد میں محکمہ ناپ تول کی مداخلت کے بعد موبائل فون کی مرمت مفت کی گئی اور اس طرح یہ معاملہ بھی حل کیا گیا۔