مینڈھر//محکمہ مال کی جانب سے تحصیل بالا کوٹ میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران لوگوں کو مختلف زمروں کے تحت سرٹیفکیٹوں کا اجراء کیا گیا ۔تحصیلدار بالا کوٹ قادرالرحمن کی قیادت میں لگائے گئے کیمپ میں نائب تحصیلدار رشید الرحمن ومحکمہ مال کے ملازمین بھی موجود تھے ۔مڈل پنچائت دھار گلون میں لگائے گئے کیمپ میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پرمحکمہ مال کی جانب سے اے ایل سی ،آر بی اے ،او بی سی ،ایس ٹی کے 93سرٹیفکیٹوں کا اجراء کیا ۔ اس موقع پر علاقہ کے لوگوں نے تحصیلدار بالاکوٹ اور اسٹاف ممبران کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ایک روزہ کیمپ لگار موقعہ پر ایک سو کے لگ بھگ بچوں کو مختلف زمر وںکے تحت سر ٹیفکیٹوں کا اجراء کیا ۔
محکمہ مال کے زیر اہتمام بالاکوٹ میں کیمپ
