راجوری //ضلع انتظامیہ راجوری کی ہدایت پر محکمہ مال کی طرف سے مختلف مقامات پر کیمپ منعقد کرکے سینکڑوں اسناد جاری کی گئیں ۔یہ کیمپ ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر منعقد کئے گئے جن کی قیادت متعلقہ تحصیلدار کررہے تھے ۔اس دوران لوگوںکو سرکاری سکیموں کے بارے میں جانکاری بھی فراہم کی گئی ۔تحصیلداروں نے عوام کو آیوشمان بھارت کے بارے میں بتایا اور اس سکیم سے استفادہ کرنے پر زور دیا ۔یہ کیمپ راجوری ، تھنہ منڈی ، سندر بنی ، بیری پتن ، سیوٹ ، نوشہرہ و غیرہ میں ہوئے جن کے دوران مجموعی طور پر 644اسناد جاری کی گئیں جن میں مستقل رہائشی باشندہ سند، گرداوری ، انکم سرٹیفکیٹ ، پیدائشی سرٹیفکیٹ،اے ایل سی سرٹیفکیٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ایس سی اور ایس ٹی سرٹیفکیٹ ، ووٹر لسٹ ، چوکیدار نقل ، آر بی اے سرٹیفکیٹ ، او بی سی سرٹیفکیٹ شامل ہیں ۔