سرینگر// محکمہ خزانہ نے محکموں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ متعلقہ محکمے کے مالیاتی مشیر،چیف اکانٹس آفیسر کی رائے حاصل کرنے کے بعد ہی اس کے پاس انتظامی تجاویز پیش کریں۔محکمہ خزانہ نے انتظامی سیکریٹریوں کی توجہ جاری کردہ سرکیولر کی طرف مبذول کرائی ہے، جس کے تحت، تمام محکموں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس کا حوالہ دیں۔ متعلقہ محکموں میں تعینات کردہ مالیاتی مشیر،چیف اکانٹس آفیسرکی آرا و تاثرات حاصل کرنے کے بعد ہی فائلیں اور کیسوں کو محکمہ خزانہ کو بھیجا جائے۔ سرکیولر کے مطابق’’ان ہدایات کے باوجود، یہ دیکھا گیا ہے کہ متعلقہ انتظامی محکموں میں تعینات ڈائریکٹر فائنانس،فائنانشل ایڈوائزرز اور چیف اکانٹس افسران کی آراورائے حاصل کیے بغیر ہی معاملات کو محکمہ خزانہ کو بھیج رہے ہیں۔سرکلر کے مطابق، انتظامی محکموں میں تعینات ڈائریکٹر فنانس مالیاتی مشیر،چیف اکانٹس فسراںکو تفویض اختیارات کے دائرہ کار میں اور محکمہ خزانہ کو محکموں کی رہنمائی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔سرکیولرکے مطابق، تمام انتظامی محکموں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ محکمانہ تجاویز کو محکمہ میں تعینات ڈائریکٹر فائنانس ،مالیاتی مشیر،چیف اکانٹس آفیسرکی رائے حاصل کرنے کے بعد ہی محکمہ خزانہ کو بھیجیں۔