محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے بیداری پروگرام کا اہتمام

 جموں //بھارت سرکا رکی جانب سے حال ہی میں لانچ کی گئی اندسٹریل ڈیولپمنٹ سکیم ۔2017کے تحت سروس سیکٹر میں متعدد مراعات کو اجاگر کرنے کیلئے منگل کے روز یہاں ادھ یوگ بھون میں محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے ایک بیداری کیمپ و ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔بیداری کیمپ کا اہتمام زیر نگرانی ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں انو ملہوترہ اور جنرل منیجر ڈی آئی سی نمرتا ڈوگرہ منعقدکیا گیا۔پروگرام میں جموں ایسو سی ایشن آف ٹور آپریٹرس کے صدر امریک سنگھ ، ہوٹل ،باراینڈ ریسٹورنٹ جموںکے صدر کلدیپ واہی، ہوٹل ایسو سی ایشن کے راکیش وزیر ، پروجیکٹ منیجر ڈی آئی سی جموں اندرا ٹھاکور،فنکشنل منجیر ڈی آئی سی جموں ارشد نومانی نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ کاا ہتما م سٹیک ہولڈروں کو اندسٹریل ڈیولپمنٹ سکیم ۔2017کے تحت سروس سیکٹر میں متعدد مراعات کی جانکاری دینے کیلئے منعقد کیا گیا تھا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںمحکمہ صنعت و حرفت کی ڈائریکٹر انو ملہوترہ نے اندسٹریل ڈیولپمنٹ سکیم ۔2017 اور ریاستی صنعتی پالیسی2016 کے تحت دستیاب فوائد اور محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے ان سکیموں کو لاگو کرنے میںرول کی جانکاری دی۔اس موقعہ پرجنرل منیجر ڈی آئی سی نمرتا ڈوگرہ نے اندسٹریل ڈیولپمنٹ سکیم ۔2017کے متعدد مدعوں پر جانکاری دی اور اینٹر پرینورس کا پروگرام میں خیر مقدم کیا ۔محکمہ کی جانب  سے ایسے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کئے جا رہے ہیں،تاکہ ان سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایاجا سکے۔