محکمہ صحت کے عارضی ملازمین کی احتجاجی ریلی

راجوری// محکمہ صحت کے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی ۔ یہ ریلی راجوری چلڈرن پارک سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنرراجوری کے دفترکے باہر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں شامل ملازمین کاکہناتھاکہ انہیں پچھلے بیس ماہ سے تنخواہ واگزار نہیں کی گئی۔انہوںنے مانگ کی کہ مقامی جونیئر انجینئروں شفاف طریقہ سے تبادلہ کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کی طرف سے ان سے 24 گھنٹوں کام لیاجاتاہے اوربہت سارا کام آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈروں کوکرناپڑتاہے جومحنت ولگن سے عوام کوپانی فراہم کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں لیکن بیس ماہ سے ملنے والامعمولی مشاہرہ بھی انہیں واگزارنہیں کیاجارہا جس کی وجہ سے ان کے گھریلو مسائل بڑھتے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی جونیئر انجینئروں کی عدم توجہی کے باعث ملازمین پریشان ہیں اس لئے ان کے تبادلے کردیئے جائیں تاکہ کام آسانی سے ہوسکے ۔اس دوران انہوںنے ایک یاداشت ڈپٹی کمشنر راجوری کو پیش کی ۔پی ایچ ای ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدرطاہرشال نے کہاکہ عارضی ملازمین تنخواہوں کی عدم دستیابی سے ذہنی تناؤکاشکارہورہے ہیںجنہیں جلد ان کی اجرت دی جائے ۔