زاہد بشیر
گول//گول سب ڈویژن کے صدر مقام پر محکمہ صحت کی جانب سے ’’آیوشمان بھارت ‘‘بلاک ہیلتھ میلے کاانعقادکیا گیا جس میں گول وملحقہ جات سے آئے ہوئے7200لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر 2600سے زائد لوگوں کی تشخیص کی گئی اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں ۔ یہاں پر ایلو پیتھک ادیویات کے علاوہ آئرویدک ادویات بھی لوگوں میں مفت تقسیم کی گئیں ۔ صبح دس بجے ایس ڈی ایم گول غیاث الحق نے ہیلتھ میلے کا افتتاح کی اس موقعہ پر تحصیلدار گول،بی ایم او گول ، ایس ایچ او گول کے علاوہ دیگر معزز شہری بھی موجود تھے ۔ ہیلتھ میلے میں سب ڈویژن گول کے دوردراز علاقوں سے مریض آئے ہوئے تھے جہاں موقعہ پر ہی ڈاکٹروںنے ان مریضوں کو دیکھا اور یہیں پر مفت ادویات بھی دیں ۔ بلاک میڈیکل آفیسر گول بشیر احمد تراگوال نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ایلو پیتھک کے علاوہ ائرویدک ڈاکٹربھی موجود تھے اور دونوں قسم کی ادویات لوگوں میں تقسیم کیں ۔ انہوں نے کہا کہ موقعہ پر موجود ڈاکٹروں نے نہایت ہی اخلاص کے ساتھ مریضوں کو دیکھا اور یہیں پر ان کو ادویات بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ سے ہزاروں غریبوں کو کافی فائدہ آیا ہے کیونکہ غریب لوگوں کو نا ہی ادویات ملتی تھی اور نہ ہی وہ اس طرح سے مریضوں کو دیکھ پاتے تھے اور یہاں پر ماہر ڈاکٹروں نے ان مریضوں کو دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ 2600سے زائد مریضوں کو یہاں دیکھا گیا اور7200سے زائد لوگوں نے اس کیمپ میں شمولیت اختیار کی اور اس کیمپ کی کافی پذیر یائی ہوئی۔اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر مقامی لوگوں نے کافی سراہا اور کہا کہ اس طرح کے کیمپ گول سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں لگنے چاہئے کیونکہ گول ایک وسیع علاقہ ہے جہاں سے ہر ایک وقت پر گول نہیں پہنچ پاتا ہے ۔