محکمہ صحت کا کیمپ منعقد،سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ، اسناد تقسیم

 راجوری //ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کی ہدایت پر عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس دوران پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے تحت محکمہ صحت نے بلاک میڈیکل افسر کنڈی ڈاکٹر اقبال ملک کی قیادت میں ایک کیمپ منعقد کیاجس دوران پیڑی گائوں کے معذور ، بزرگ اور بیوائوں میں میڈیکل سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئیں ۔بی ایم او نے بتایاکہ اس دوران 185بزرگوں کو پنشن کیلئے اسناد فراہم کی گئیں جبکہ لیبر فٹنس کی64،بیماری کی 9،بیوائوں کی 12اور معذوروں کی 5اسناد تقسیم کی گئیں ۔اس کے علاوہ ڈھائی سو سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کرکے ان میں ادویات تقسیم کی گئیں ۔بی ایم او کے مطابق اس کیمپ کے دوران ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موجود تھی جس میں ڈاکٹر سنجیت سنگھ ، ڈاکٹر غلام قادر ، ڈاکٹر آصف اقبال ، ڈاکٹر فاروق تانترے ، ڈاکٹر محمد ایوب لون قابل ذکر ہیں ۔اس دوران محمد ایوب لون نے صحت سے متعلق سکیموں ، صفائی ستھرائی اور دیگر موضوعات پر خطاب بھی کیا ۔