محکمہ صحت ڈوڈہ کے زیر اہتمام سہ روزہ ورکشاپ

ڈوڈہ//محکمہ صحت وخاندانی بہبود ڈوڈہ کی جانب سے ضلع ہسپتال میںنیشنل پروگرام بابت فلوریسس(NPPCF) کے اشتراک سے تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈینٹسٹری جے اینڈ کے اور NPPCF کے نوڈل افسر ڈاکٹر گریش چند ر مہمان خصوصی تھے، جبکہ ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر راکیش بھگت ،میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال وانی اور ضلع نوڈل افسرNPPCF ڈاکٹر فہیم احسان کیلو بھی بطور مہمان ذی وقار موجود تھے۔سینئر پیتھالوجسٹس ضلع ہسپتال ڈاکٹر عنایت لون اور کنسلٹینٹ آرتھو پیڈکس ڈاکٹر پردیپ کمار اس موقعہ پر بطور ریسورس پرسن تھے۔ورکشاپ میں ایک سو سے زائد لوگوں بشمول ضلع ہسپتال ڈوڈہ، بلک گھٹ، عسر ،ٹھاٹھری،گندو اور بھدرواہ کے ڈینٹل سرجنوں ، میڈیکل افسروں اور نیم طبی عملے نے بھی شرکت کی۔اپنے خطبہ میں NPPCFکے نوڈل افسر نے شرکا کو ورکشاپ منعقد کرنے کے مقصد سے آگاہ کیا ۔انہوںنے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد  ملک میں fluorosis    بیماری کو قابو میں رکھنا ہے۔ورکشاپ کے ریسورس پرسن نے موضوع کو اجا گر کیا ۔ ریاستی نوڈل افسر نے محکمہ صحت کو ورکشاپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے تمام شرکا کو اس سلسلہ میں عوام میں بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر راکیش بھگت نے بھی اس بیماری پر جانکاری دی۔فیضان اے ترنبو نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔بعد ازاں ، ایک عملی نمائش منعقد کی گئی۔