محکمہ صحت نے سواڑی میں ہیلتھ کیمپ لگایا

راجوری//گڈ گورننس ہفتہ کے تحت محکمہ صحت کی جانب سے کوٹرنکہ کے سواڑی علاقہ میں ایک عوامی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔انتظامیہ کی جانب سے شروع کر دہ گڈ گورننس  جس کا مقصد گاؤں اور پنچایت کی سطح پر عوامی خدمات کو یقینی بنانا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی جانب ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا ۔مذکورہ  کیمپ سواڑی گاؤں میں بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی ڈاکٹر اقبال ملک کی قیادت میں لگایا گیا ۔افسران نے موقع پر ہی متعدد دستاویزات جاری کیں جن میں پنشن کیلئے94 بڑھاپے کے سرٹیفکیٹ، لیبر کارڈکیلئے12 میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ، پنشن کیلئے7 بیوہ سرٹیفکیٹ ودیگر لورزامات بھی جاری کی گئیں ۔اس موقعہ پر لوگوں کو کوڈد کے سلسلہ میں بیدار کرتے ہوئے شعبہ صحت کی جانب سے ہدایت جاری کی کہ کووڈ کے پھیلائو کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔