محکمہ سیاحت نے سونہ مرگ میں وائٹ واٹر رافٹنگ سرگرمیاں شروع کیں

گاندربل// محکمہ سیاحت کشمیر نے آج خوبصورت سونہ مرگ ہیلتھ ریزورٹ میں وائٹ واٹر رافٹنگ مہم جو سیاحت کی سرگرمیاں شروع کیں۔رافٹنگ سرگرمیاں دریائے سندھ پر پر ووسن سے وائل تک تمام کووِڈ سے متعلقہ ایس او پیز اور پروٹوکال پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت ڈاکٹر جی این ایتو ، محکمہ سیاحت کے اعلیٰ اَفسران ، وائٹ واٹر رافٹرس اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔ناظم سیاحت کشمیر جی این ایتو نے جموںوکشمیر میں وائٹ واٹر رافٹنگ مہم جو سیاحت کا ایک اہم جزو قرار دیا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ مہم جو سیاحت کشمیربھر میں شروع کی جائے گی تاکہ زیادہ تر نوجوانوں کو دلکشی کے مقامات پر معمول کے دورے سے روزگار کے مواقع میسر ہوں ۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر میں مہم جو سیاحت کی سرگرمیوں کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ نے وادی کشمیر بھر میں نئے سیاحتی مقامات کی کھوج شروع کردی ہے تاکہ سیاحوں کو یہاں آنے کے وقت متنوع اختیار مل سکیں اور حال ہی میں اس سمت میں متعدد غیر متوقع ٹریکنگ راستے بھی کھولے گئے تھے۔اِس موقعہ پر وائٹ واٹر رافٹرس نے بڑی تعداد میں آزمائشی تقریب میں شرکت کی۔