محکمہ سوشل ویلفیئر کا سرنکوٹ میں کیمپ

سرنکوٹ//محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے سرنکو ٹ میں ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیاجس کے دوران غریب مستحقین کو ساز و سامان تقسیم کیا گیا ۔ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران 66مستحقین معذور افراد میں وہیل چیرز ،سائیکلیں ودیگر ساز و سامان تقسیم کیا گیا ۔تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر نصرت جبین کی قیادت میں منعقدہ پروگرام کے دوران ملازمین کیساتھ ساتھ معززین بھی موجود تھے ۔محکمہ کے ملازمین نے بتایاکہ معذور افراد کی فلاں و بہبود کیلئے انتظامیہ پوری طرح سے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی معاونت سے چلائی جارہی سکیموں سے معذور افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے محکمہ کمر بستہ ہے ۔