کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں لوگو ں نے جمعہ کو محکمہ سوئل کنزرویشن کے خلاف اس بات کو لیکر سخت احتجاج کیا کہ انہو ں نے نالہ ماور کے کنارو ں کے بجائے بیچ میں باندھ تعمیر کر کے سب کو حیران کر دیا ۔لاوئسہ ماور لنگیٹ کے لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ مزکورہ محکمہ کو نالہ ماوری کے کنارو ں پر حفاظتی باندھ تعمیر کرنے ہیں تاکہ سینکڑوں اراضی پر مشتمل دھان کی زمین طغیانی سے بچ سکے لیکن محکمہ سوئل کنزرویشن نے اس کے بجائے نالہ ماور کے بیچ میں باندھ تعمیر کر کے مزکورہ نالہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جو کسی خطرے سے خالی نہیں ہے مقامی لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ نالہ ماور کے کنارو ں کے بجائے بیچ میں باندھ تعمیر کرنے سے ایک تو اس نالہ کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے دوم یہ کہ اس سے نالہ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا جس کی وجہ سے سیلابی پانی لاوئسہ بستی کے ساتھ ساتھ دھان کی اراضی بھی متا ثر ہوسکتی ہے ۔لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور نالہ ماور کے بیچ میں تعمیر ہورہے باندھ کاکام روکے بصورت دیگر وہ سڑکو ں پر آ کر احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ۔
محکمہ سوئل کنزرویشن کا انوکھا کار نامہ
