محکمہ زراعت کاباوا جیتوکو خراج عقیدت پیش

  جموں// محکمہ زراعت نے ڈائریکٹوریٹ آفس میں باوا جیتو کے نام پر حال ہی میںتعمیر کئے گئے مندر میں باوا جیتو کا مجسمہ نصب کرنے کے ساتھ ہی انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقع پر خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں زرعی افسران کے علاوہ آل جموں وکشمیر ایگریکلچر ایمپلائز ایسوسی ایشن‘ ڈرائیورز یونین اور ڈائریکٹوریٹ ایگریکلچر سٹاف جموں نے بڑھ چڑھ کرشمولیت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں ایچ کے رازدان نے زرعی فروغ کےلئے سنت باو اجیتو کے بلیدان کو یادکیا اور اس دہاکہ میں ناانصافی کے خلاف ان کی جنگ پرتذکرہ کیا علاوہ ازیں سچائی اوردیانتداری کی حکمت عملی اپنانے پرزوردیاہے۔اس موقع پرمختلف محکمہ جات سے وابستہ کئی افسران کے علاوہ مقامی معززشہریوںنے حصہ لیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنرنے کسانوں کے ساتھ ملاقات کی اورانہیں ہرممکن تعاون کی فراہمی کا یقین دلایا۔