محکمہ زراعت متحرک :ترال میںبلاسٹ بیماری پر قابو پانے کی کوشش

ترال//ترال میں وسیع اراضی پر پھیلی دھیان کی فصل کو بلاسٹ بیماری کے سلسلے میں خبر شائع ہونے کے بعد محکمہ زراعت متحرک ہوگیاہے اور  دھان کی فصل پر دوائی چھڑکنے کی کارروائی شروع کی گئی ہے ۔قصبہ ترال اور لرگام کے مختلف علاقوں میں دھان کی فصل بلاسٹ بیماری کی لپیٹ میں آنے کے بعد کشمیر عظمیٰ کے بدھ کے شمارے میں ایک رپوٹ شائع ہونے کے بعدمحکمہ زراعت نے متحرک ہوکر علاقے میں  کسانوں کے ساتھ مل کر اس بیماری کو مزید پھیلنے سے بچانے کی کاروائی شروع کی ہے۔