محکمہ داخلہ کی کارکردگی زیر بحث

جموں// جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر محمد اکبر لون کی صدارت میں یہاں پبلک اکائونٹس کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ داخلہ سے متعلق آڈِٹ پیرا پر غور و خوض کیا گیا۔ارکان قانون سازیہ اعجاز احمد خان ، عبدالرشید ڈار، محمد یوسف بٹ ، مشتاق احمد شاہ ، پون کمار گپتا، شمیمہ فردوس اور غلام نبی مونگا نے میٹنگ میں شرکت کی اور سی اے جی کی طرف سے اُبھارے گئے نکات کے بارے میں اپنی قیمتی آرا پیش کیں۔محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری آر کے گوئیل ، ڈی جی پی ایس پی وید ، ایڈیشنل ڈی جی سیکورٹی منیر خان نے کمیٹی کو محکمہ کی طرف سے سی اے جی کی رِپورٹ پر عمل آوری کی تفصیلات پیش کیں۔اس سے قبل ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل آڈِٹ وی کے بخشی نے سی اے جی کی طرف سے پیش کئے گئے رِپورٹ کی تفصیلات سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ آئی جی ہیڈکوارٹرس آنند جین ، آئی جی پرسنل جے پی سنگھ ، سپیشل سیکرٹری آر ایل شرما ، ڈپٹی سیکرٹری فاروق احمد خان کے علاوہ محکمہ داخلہ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔