محکمہ خزانہ کی منڈی میں شجر کاری مہم

پونچھ//ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے صدر مقام پرمحکمہ خزانہ کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔شجرکاری مہم کے دوران ڈاک بنگلہ منڈی، تحصیل کمپلیکس اور دیگر مقامات پر پودے نصب کئے گئے اور عوام کو ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں جنگلات کی اہمیت سے واقف کروایا گیا۔ شجر کاری مہم کی سربراہی محکمہ خزانہ کے آفیسر منڈی آشو شرما نے کرتے ہوئے تحصیل لمپلیکس منڈی کے اطراف اور ڈاک بنگلہ منڈی میں متعدد قسم کے پودے لگائے۔ اس پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے ٹریجری آفیسر منڈی نے کہا کہ پودے لگانے سے زمین کا تحفظ ہوگا اور پودوں کی کثرت سے ماحولیاتی نظام بھی بحال رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ڈائیریکٹر کے حکم کی تعمیل میں ہر مہینے کی دس تاریخ کو شجر کاری کی جائے جبکہ اس موقعہ پر موجود شرکاءنے اس مہم کو کامیاب کرنے میں پورا تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔ مہم میں شریک ملازمین اور معززین نے ٹریجری آفیسر کی کارکردگی کو سراہا ۔