محکمہ جنگلات کے ملازمین کا ایثار

رام بن //فارسٹ ڈیویژن رام بن کے ملازمین نے اپنے ساتھی ملازم کے متاثرہ کنبے کو 61ہزار روپے کے طور پر مدد فراہم کی ۔ یہ امداد مرحوم بشیر احمد نائیک کے کنبے کو دی گئی جو محکمہ میں بطور ہیلپر کام کررہاتھا۔نائیک 22جولائی کو ایک حادثے میں جاں بحق ہوگیا ۔ڈی ایف او رام بن انور آفتاب شاہ نے دیگر افسران و ملازمین کے ہمراہ نائیک کے کنبے سے ملاقات کرکے اسے یہ رقم تھمائی ۔اس موقعہ پر ڈی ایف او رام بن نے کنبہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے بتایاکہ یہ رقم محکمہ کے ملازمین نے اپنی تنخواہ سے جمع کی ہے ۔اس موقعہ پر راجندر سنگھ پریہار، الطاف حسین وانی اور سہیل عبید بھی موجود تھے ۔